حیاتِ نور

by Other Authors

Page 550 of 831

حیاتِ نور — Page 550

۵۴۵ ـور ساری تقریر کو پڑھ جائیے۔سمجھایا منکرین خلافت ہی کو جارہا ہے۔مگر چونکہ یہ لوگ معافیاں بھی مانگ لیا کرتے تھے۔اس لئے حضور حسن ظنی سے کام لے کر بعض اوقات یہ سمجھتے تھے کہ شاید یہ اب باز آجائیں گے مگر وہ لوگ جیسا کہ بعد کے واقعات سے ظاہر ہے۔مصلحت وقت کے ماتحت ایسا کیا کرتے تھے۔ور نہ دل سے انہوں نے ان خیالات فاسدہ کو کبھی محو نہیں کیا۔سوال: قرآن کریم کے انگریزی ترجمہ سے متعلق جماعت قادیان جناب مولانا محمد علی صاحب پر ہمیشہ یہ الزام لگاتی رہی کہ یہ ترجمہ صدر انجمن احمد یہ قادیان سے تنخواہ لے کر تیار کیا گیا ہے۔لہذا یہ صرف انجمن قادیان کی ملکیت ہے۔لیکن جب ترجمہ تیار ہو گیا۔اور مولانا نے صدر انجمن احمد یہ قادیان کولکھا کہ کیا آپ میرا ترجمہ شائع کرنے کے لئے تیار ہیں؟ تو صدر انجمن احمد یہ قادیان نے اس کا کورا جواب دیا۔جواب: اگر مولانا محمد علی صاحب اس ترجمہ میں تصرف نہ کرتے۔جو حضرت خلیفہ اسیح الاول کی ہدایات کی روشنی میں لکھا گیا اور پھر حضور کو سنایا بھی گیا تھا۔تو صدر انجمن احمد یہ قادیان یقیناً اس ترجمہ کو شائع کرنے پر رضامند ہو جاتی۔مگر چونکہ قادیان سے الگ ہو جانے کے بعد جناب مولوی محمد علی صاحب نے اس ترجمہ میں تصرف بیجا سے کام لے کر اس میں اپنی منشاء اور اپنے ” تازہ عقائد" کے مطابق رد و بدل کر لیا تھا۔اس لئے صدر انجمن قادیان نے اس ترجمہ کی اشاعت میں حصہ لینا مناسب نہ سمجھا۔اس امر کا ثبوت کہ جناب مولوی محمد علی صاحب نے اس ترجمہ کو اپنی حسب منشاء ڈھال لیا تھا اور اس میں اصلاح کی اجازت نہیں دی تھی۔مندرجہ ذیل ہے: جناب مولوی صاحب نے جب صدر انجمن احمد یہ قادیان کو ترجمہ کی اشاعت میں حصہ لینے کے بارے میں چٹھی لکھی۔تو اس میں لکھا کہ ”میرے ترجمہ میں کسی قسم کی ترمیم یا ردو بدل مطلق نہ کیا جائے گا۔جو کچھ میری قلم سے نکلا ہے۔وہ بجنسہ و بلفظہ چھاپا جائے گا۔آخری پروف میں خود پاس کرونگا اور وہی چھالے جائیں گے“۔99 ایک اور ثبوت جو مجھے تازہ ہی ملا ہے مگر ہے بڑا اہم ! وہ یہ ہے کہ چند دن ہوئے۔گوجرانوالہ