حیاتِ نور

by Other Authors

Page 531 of 831

حیاتِ نور — Page 531

۵۲۶ سکے۔کیا وہ شخص جس کے ساتھ لکھوں انسانوں کاتعلق ہو۔آرام کی نید سوسکا ہے؟ کے خلافت کی ضرورت واہمیت اور مالی بدظنی کرنے والوں کو جواب میں اس مسجد میں قرآن ہاتھ میں لے کر اور خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں۔کہ مجھے پیر بنے کی ہرگز خواہش نہیں۔اور نہ تھی اور قطعا خواہش نہ تھی۔خدا تعالیٰ کے منشاء کو کون جان سکتا ہے۔اس نے جو چاہا کیا۔تم سب کو پکڑ کر میرے ہاتھ پر جمع کر دیا۔اور اس نے آپ، نہ تم میں سے کسی نے مجھے خلافت کا کرتہ پہنا دیا۔میں اس کی عزت اور ادب کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں۔باوجود اس کے میں تمہارے مال اور تمہاری کسی بات کا روادار نہیں۔اور میرے دل میں اتنی بھی خواہش نہیں کہ کوئی مجھے سلام کرتا ہے یا نہیں۔تمہارا مال جو میرے پاس نذر کے رنگ میں آتا تھا۔اس سے پہلے اپریل تک میں اسے مولوی محمد علی کو دے دیا کرتا تھا۔مگر کسی نے اس کو غلطی میں ڈالا۔اور اس نے کہا کہ یہ ہمارا روپیہ ہے۔اور ہم اس کے محافظ ہیں۔تب میں نے محض خدا کی رضا کے لئے اس روپیہ کو دینا بند کر دیا۔کہ میں دیکھوں یہ کیا کر سکتے ہیں؟ ایسا کہنے والے نے غلطی کی نہیں بے ادبی کی۔اسے چاہئے کہ وہ تو بہ کرے۔میں پھر کہتا ہوں کہ وہ توبہ کرلے۔اب بھی تو بہ کر لیں۔ایسے لوگ اگر تو بہ نہ کریں گے۔تو ان کے لئے اچھا نہ ہو گا۔ایک وقت کسی نے مجھ سے جھگڑا کیا۔اس وقت کے بعد سے میں ایسے اموال ان کو دیتا نہیں۔جو بخصوص مجھے ہی دیئے جاتے ہیں۔ہاں میں انہیں ایک مد میں رکھتا ہوں۔اور اسے ایسی جگہ خرچ کرتا ہوں۔جو اللہ تعالیٰ کی رضا کی راہ ہو۔میں اپنی ذات اور اپنے متعلقین کے لئے تمہارے کسی روپیہ کا محتاج نہیں ہوں۔اور کبھی بھی خدا تعالیٰ نے مجھے کسی کا محتاج نہیں کیا۔وہ اپنے غیب کے خزانوں سے مجھے دیتا ہے۔اور بہت دیتا ہے۔اور میں اب تک وہ کسب کر لیتا ہوں۔جو خدا تعالیٰ نے مجھے دیا ہے۔یاد رکھو! میں پھر کہتا ہوں کہ میں تمہارے اموال کا محتاج نہیں ہوں۔اور نہ تم سے مانگتا ہوں۔تم میرے پاس اگر کچھ بھیجتے ہو۔تو اسے اپنے فہم کے موافق خدا کی رضا کے لئے خرچ کرتا