حیاتِ نور

by Other Authors

Page 517 of 831

حیاتِ نور — Page 517

۵۱۲ ياَيُّهَا الَّذِينَ امَنُوَاذَا نُودِيَ لِلصَّلَوةِ مِنْ يَومِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ یہی وجہ ہے کہ جب سے اسلام ظاہر ہوا۔اسلامی ممالک میں جمعہ کی تعطیل منائی جاتی رہی ہے۔اور خود اس ملک ہندوستان میں برابر کئی سو سال تک جمعہ تعطیل کا دن رہا ہے۔کیونکہ آیت مذکورہ بالا کی رو سے یہ گنجائش نہیں دی گئی کہ جمعہ کی نماز کو معمولی نمازوں کی طرح علیحدہ بھی ادا کیا جا سکتا ہے۔بلکہ جماعت میں حاضر ہونا اور خطبہ سننا اور جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنا اس کے لئے ضروری قرار دیئے گئے ہیں۔۔۔۔یہ تو ظاہر ہے کہ نظام گورنمنٹ اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ ہر ہفتہ میں دو دن کی تعطیل ہو۔اور یہ بھی ظاہر ہے کہ اتوار شاہ وقت کے مذہب کے لحاظ سے تعطیل کا ضروری دن ہے۔پس کوئی ایسی تجویز گورنمنٹ کے سامنے پیش کرنی چاہئے۔جس سے نظام گورنمنٹ میں بھی کوئی مشکلات پیش نہ آودیں۔اور اہل اسلام کو یہ آزادی بھی مل جائے۔اس کی آسان راہ یہ ہے کہ جمعہ کے دن نماز جمعہ کے وقت یا تو سب دفاتر اور عدالتیں ، سکول، کالج وغیرہ دو گھنٹے کے لئے بند ہو جاویں۔یا کم از کم اتنی دیر کے لئے مسلمان ملازمین اور مسلمان طلبا کو اجازت ہو کہ وہ نماز جمعہ ادا کر سکیں اور اس کے متعلق جملہ دفاتر و جملہ محکموں میں گورنمنٹ کی طرف سے سرکلر ہوجائے۔۔۔۔۔ان وجوہات مذکورہ بالا کی بنا پر ہم نے ایک میموریل تیار کیا ہے۔جو حضور وائسرائے ہند کی خدمت میں بھیجا جاویگا۔لیکن چونکہ جس امر کی اس میموریل میں درخواست کی گئی ہے۔وہ جملہ اہل اسلام کا مشترک کام ہے۔اس لئے قبل اس کے کہ یہ میموریل حضور وائسرائے کی خدمت میں بھیجا جاوے۔ہم نے یہ ضروری سمجھا ہے کہ اس کا خلاصہ مسلمان پبلک اور مسلمان اخبارات اور انجمنوں کے سامنے پیش کیا جاوے۔تا کہ وہ سب اس پر اپنی اتفاق رائے کا اظہار بذریعہ ریزولیوشنوں و تحریرات وغیرہ کے کر کے گورنمنٹ پر اس سخت ضرورت کو ظاہر کریں۔تاکہ اس مبارک موقعہ پر یہ آزادی اہل اسلام کے اتفاق سے جیسی