حیاتِ نور

by Other Authors

Page 458 of 831

حیاتِ نور — Page 458

۴۵۴ جن میں سے ہیں احمد یہ فرقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور پانچ کہا جاتا ہے کہ کالج کے آفیسروں کے رشتہ دار ہیں۔۲۸ آگے ایڈیٹر صاحب البدر لکھتے ہیں۔علی گڑھ کالج میں بھی جب سٹرائیک ہوئی تو احمدی طلباء الگ ہی رہے تھے۔یہ اس نیک اور اعلیٰ تعلیم کا اثر ہے جو اس سلسلہ کے امام حضرت مسیح موعود نے دی اور اس تزکیہ کا نمایاں نتیجہ ہے جو اس قدی نفس ملکی صفات انسان نے کیا۔احمدیوں کو یہ تعلیم دی گئی ہے کہ وہ کبھی بھی کسی صورت میں اپنے آفیسروں کے خلاف مخالفت کا سٹیپ (Step) نہ لیں۔تعلیم دینا تو آسان ہے مگر اس تعلیم پر عمل کرنے کی روح پیدا کرنا ان لوگوں کے سوا کسی کا کام نہیں۔جو حضرت احدیت کی طرف سے مامور ہو کر آتے ہیں اور خدا کے ہاتھوں سے معطر کئے جاتے ہیں۔اسی آریہ گزٹ نے اپنی ایک دوسری اشاعت میں لکھا: احمدی طلباء کی خود ضبطی قابل تعریف ہے جو اپنے رویہ میں ایک شخص کے اشارہ پر چل سکتے ہیں"۔" خاکسار عرض کرتا ہے کہ گزشتہ سال جب مغلپورہ انجینئر نگ کالج لاہور میں لگا تار ایک مہینہ ہڑتال رہی تو گو احمدی طلبا منظم سٹرائیک کی وجہ سے کالج میں نہ جا سکے مگر عموماً ہڑتال میں شامل نہ ہوئے۔ایک دولڑکوں نے لاعلمی کی وجہ سے ابتداء جلوس میں شمولیت اختیار کی مگر جب انہیں بھی خاکسار راقم الحروف نے اپنے لڑ کے عزیز عبدالہادی سلمہ اللہ تعالیٰ کی معرفت جو آجکل انجینئرنگ کالج کے تیسرے سال میں تعلیم حاصل کر رہا ہے، سمجھایا تو بعد ازاں وہ بھی سٹرائیک سے کلیتہ مجتنب رہے۔اس کا ذکر یہاں اس لئے کیا جا رہا ہے کہ بعض لوگوں نے یہ کہنا شروع کر دیا ہے کہ انگریزوں کے زمانہ میں تو سٹرائیک کرنا جائز نہ تھی لیکن اب ہماری اپنی حکومت ہے، اب ہڑتال کرنا منع نہیں ہے۔حالانکہ اپنی حکومت کے نظم و نسق میں بگاڑ پیدا کرنا تو اور بھی مکروہ ہونا چاہئے۔البتہ اگر حکام کی طرف سے نا انصافی ہو۔تو قانونی رنگ میں ہر شخص اس کے خلاف چارہ جوئی کر سکتا ہے۔دو حاجی حضرت امیر المومنین خلیفہ امسح الاول نے بذریعہ بدر سی اعلان فرمایا کہ ـور