حیاتِ نور — Page 412
ـور ۴۰۹ لائبریری کے لئے حضرت خلیفتہ المسیح نے فرمایا ہے کہ آپ اپنی کتابوں کا ایک ذخیرہ کل ہی دیدیں گے۔ممبران انجمن تحمد الاذہان بھی اپنی لائبریری دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔حضرت خلیفہ اسی چاہتے ہیں کہ جماعت کے قابل ترین آدمیوں کو اس سب سے اہم کام پر لگایا۔جائے لیکن اس مدرسہ کے اخراجات اور طلباء کے وظائف کے لئے ایک مستقل ماہوار خرچ کی ضرورت ہے جو آہستہ آہستہ موجودہ ہائی سکول کے برابر پہنچ جائے گا بلکہ اگر اس مدرسہ کو کالج کے درجہ تک پہنچایا جائے اور مختلف زبانوں کے سکھانے کا انتظام کیا جائے تو اس کا خرچ کسی صورت میں بھی کالج کے خرچ سے کم نہ ہوگا مگر سر دست کام شروع کرنے کے لئے قریب دو صد روپے ماہوار تک خرچ ہو گا جو چار پانچ سال میں سات آٹھ سو روپے ماہوار تک پہنچ جائے گا اور دوسری طرف اس کی عمارت کے لئے روپیہ درکار ہوگا۔یہ بھی تجویز زیر غور ہے کہ اگر کافی سرمایہ جمع کر کے اس کام کو شروع کیا جائے تو ممکن ہے۔کوئی ایسی صورت پیدا ہو جائے جس سے مدرسہ کے اخراجات خود بخود نکلتے رہیں مثلا کسی نفع بخش تجارت میں روپیہ لگا دیا جائے جس کے منافع سے یہ مدرسہ چلتا جائے۔یه مدرسه اگر خدا نے چاہا تو دنیا میں اسلام کی اشاعت کا ایک بڑا بھاری ذریعہ ہو گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک یاد گار ہوگی۔پس احباب کو چاہئے کہ اس مقدس اور اہم کام کے لئے یکمشت اور مستقل چندے حسب استطاعت دیں اور احمدیہ انجمنیں اپنی متفقہ کوششوں سے اس تجویز کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں۔گرمی کی رخصتوں پر جانے والے طلباء کو نصائح تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان میں جب گرمی کی رخصتیں ہوئیں اور طالب علم اپنے اپنے گھروں کو جانے لگے تو اس موقعہ پر ایک جلسہ کیا گیا جس میں حضرت خلیفتہ المسح الاول نے انہیں نصائح کرتے ہوئے فرمایا: اب ہماری محنتوں اور کوششوں کے پھلوں کے دیکھنے کا وقت ہے۔تم پر نماز کے لئے ، اپنی پڑھائی کے لئے کوئی نگران نہ ہوگا۔پر تمہیں چاہئے کہ نیک نمونہ دکھائیں اور مخالفوں کے اعتراضوں کا بڑی جوانمردی سے تحمل اور حوصلہ کے ساتھ جواب دیں اور دعا ، استغفار اور لاحول کے ہتھیاروں سے کام لیں۔حضرت خلیفۃ المسیح الاول کی یہ نصائح تمام سکولوں کے احمدی بچوں کے لئے آج بھی اسی طرح