حیاتِ نور

by Other Authors

Page 379 of 831

حیاتِ نور — Page 379

نے سنا دیا تھا اور دراصل یہی رؤیا بیان کرنے کے لئے میں صبح کے وقت حضرت خلیفہ اول کے پاس گیا تھا۔میں نے رویا میں دیکھا کہ مسجد میں جلسہ ہو رہا ہے اور حضرت خلیفہ اول تقریر فرما رہے ہیں مگر آپ اس حصہ مسجد میں کھڑے نہیں ہوئے جو بعد میں جماعت کے چندہ سے بنوایا گیا تھا۔آپ مسئلہ خلافت پر تقریر فرمارہے تھے اور میں آپ کے دائیں طرف بیٹھا ہوں اور بعد میں کھڑے ہو کر میں نے بھی تقریر کی جس کا خلاصہ قریباً اس رنگ کا ہے کہ آپ پر لوگوں نے اعتراض کر کے آپ کو سخت دکھ دیا ہے۔مگر آپ یقین رکھیں کہ ہم نے آپ کی بچے دل سے بیعت کی ہوئی ہے۔اور ہم آپ کے ہمیشہ وفادار رہیں گے پھر خواب میں ہی مجھے انصار کا واقعہ یاد آ گیا۔جب ان میں سے ایک انصاری نے کھڑے ہو کر کہا تھا کہ یا رسول اللہ ! ہم آپ کے دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں بھی لڑیں گے۔آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی لڑیں گے اور دشمن آپ تک نہیں پہنچ سکے گا جب تک وہ ہماری لاشوں کو روندتا ہوا نہ آوے۔اسی رنگ میں میں بھی کہتا ہوں کہ ہم آپ کے وفادار ہیں مگر عجیب بات یہ ہے کہ حضرت خلیفتہ المسیح اول تقریر کرنے کے لئے مسجد میں تشریف لائے تو اس وقت میرے ذہن سے یہ رویا بالکل نکل گئی اور بجائے دائیں طرف بیٹھنے کے میں بائیں طرف بیٹھ گیا۔حضرت خلیفہ اول نے جب مجھے بائیں طرف بیٹھے دیکھا تو فرمایا دائیں طرف آ بیٹھو۔پھر خود ہی فرمانے لگے۔تمہیں معلوم ہے کہ میں نے تمہیں دائیں طرف کیوں بٹھایا ہے۔میں نے کہا مجھے تو معلوم نہیں۔آپ نے فرمایا تمہیں اپنی خواب یاد نہیں رہی۔تم نے خود ہی خواب میں اپنے آپ کو میرے دائیں طرف دیکھا تھا“۔۵۶ حضرت امیر المومنین خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں: آخر جلسہ کا وقت قریب آیا اور لوگوں کو مسجد مبارک (یعنی وہ مسجد جو حضرت مسیح موعود کے گھر کے ساتھ ہے اور جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام پنجوقتہ نمازیں ادا فرماتے تھے ) کی چھت پر جمع ہونے کا حکم دیا گیا۔اس وقت ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب میرے پاس آئے اور مجھے کہا کہ آپ مولوی ـور