حیاتِ نور — Page 356
۳۵۴ " مخالف خواہ کوئی ہی معنی کرے مگر ہم تو اسی پر قائم ہیں کہ خدا نبی پیدا کر سکتا ہے صدیق بنا سکتا ہے اور شہید اور صالح کا مرتبہ عطا کر سکتا ہے مگر چاہئے مانگنے والا ہم نے جس کے ہاتھ میں ہاتھ دیا۔وہ صادق تھا۔خدا کا برگزیدہ اور مقدس رسول تھا۔پاکیزگی کی روح اس میں کمال تک پہنچی ہوئی تھی۔۳- جناب خواجہ کمال الدین صاحب نے اہل بٹالہ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: " تمہارے ہمسایہ میں ایک نبی اور رسول آیا۔تم خواہ مانو یا نہ مانو مولوی محمد احسن صاحب فرماتے ہیں: حضرت ابراہیم کی اولاد میں سے مسیح موعود بنی اسحاق سے ہوا۔تا یہ پیشگوی کذالک نجزی المحسنین کی بھی دونوں طور سے پوری ہو۔اور اس طرح سے کہ بنی اسمعیل میں سے تو ایک ایسے کامل اور مکمل سید المرسلین ملحم پیدا ہوں جن کی امت كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ کی مصداق ہو۔اور بنی اسحاق میں سے ایک ایسا نبی مسیح موعود پیدا ہو جو ہو تو احمد کا غلام اور مع عزادہ نبی بھی ہو۔تا کہ وعدہ وَجَعَلْنَا فِي ذُرِّيَّةٍ النُّبُوَّةَ کا بھی پورا ہو جائے"۔" ۵- ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب کا بیان ہے کہ اللہ تعالیٰ کا ہزار ہزار شکر ہے کہ وہ خدا کی بات ( حضرت مسیح موعود کی پیشگوئی غلبت الروم- ناقل ) آج پوری ہوتی ہے، دنیا پر ثابت کرتی ہے کہ وہ کلام خدا کا کلام ہے۔جو کہ اس کا لانے والا تھا وہ اللہ کا سچا مرسل ہے۔اللہ نے اپنی حجت تمام کر دی۔" - ڈاکٹر بشارت احمد صاحب لکھتے ہیں: " حاصل کلام یہ کہ نبی اور رسول ہوں گے مگر ساتھ ہی امتی بھی ہوں گے۔کیونکہ اس طرح بسبب امتی ہونے کے ان کی رسالت و نبوت