حیاتِ نور

by Other Authors

Page 342 of 831

حیاتِ نور — Page 342

۳۴۰ سواے عزیزو! جبکہ قدیم سے سنت اللہ یہی ہے کہ خدا تعالیٰ دو قدرتیں دکھلاتا ہے تا مخالفوں کی دو جھوٹی خوشیوں کو پامال کر کے دکھلاوے۔سواب ممکن نہیں ہے کہ خدا تعالیٰ اپنی قدیم سنت کو ترک کر دیوے۔اس لئے تم میری اس بات سے جو میں نے تمہارے پاس بیان کی غمگین مت ہو اور تمہارے دل پریشان نہ ہو جائیں کیونکہ تمہارے لئے دوسری قدرت کا دیکھنا بھی ضروری ہے اور اس کا آنا تمہارے لئے بہتر ہے کیونکہ وہ دائمی ہے جس کا سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں ہوگا اور وہ دوسری قدرت نہیں آسکتی حجتک میں نہ جاؤں لیکن میں جب جاؤ نگا تو پھر خدا اس دوسری قدرت کو تمہارے لئے بھیج دے گا۔جو ہمیشہ تمہارے ساتھ رہے گی۔قدرت ثانیہ سے مراد الوصیت کے اس حوالہ سے یہ امر روز روشن کی طرح ظاہر ہو رہا ہے۔کہ جس قدرت ثانیہ کی حضرت اقدس نے اس عبارت میں خبر دی ہے اس سے مراد خلافت“ ہے۔کیونکہ اول فرمایا: خدا تعالیٰ ) دو قسم کی قدرت ظاہر کرتا ہے۔(۱) اول خود نبیوں کے ہاتھ سے اپنی قدرت کا ہاتھ دکھاتا ہے۔(۲) دوسرے ایسے وقت میں جب نبی کی وفات کے بعد مشکلات کا سامنا پیدا ہو جاتا ہے۔۔۔تب خدا تعالیٰ دوسری مرتبہ اپنی زبر دست قدرت ظاہر کرتا ہے۔۔۔۔۔جیسا کہ حضرت ابو بکر صدیق کے وقت میں ہوا جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی موت ایک بے وقت موت کبھی گئی اور بہت سے بادیہ نشین نادان مرتد ہو گئے اور صحابہ بھی مارے غم کے دیوانہ ہو گئے۔اس عبارت میں حضرت ابوبکر صدیق کی مثال سے یہ امر بالکل واضح ہو گیا کہ قدرت ثانیہ سے مراد خلافت ہے اور خلافت بھی فرد واحد کی۔دوم دوسرا ثبوت اس امر کا کہ قدرت ثانیہ سے مراد خلافت ہے حضرت اقدس کا آیت استخلاف کو پیش کرنا ہے۔جیسا کہ آگے فرمایا: " تب اللہ تعالیٰ نے حضرت ابو بکر صدیق " کو کھڑا کر کے دوبارہ اپنی قدرت کا