حیاتِ نور — Page 306
ـور ۳۰۴ لئے نقصان کے ذمہ دار مولوی صاحب ہیں چنانچہ مولوی صاحب نے یہ رو پیدا دا کر دیا۔19 تیاری فہرست نو مسلمین میں آپ کا کردار محترم ڈاکٹر ظفر حسن صاحب کا بیان ہے کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے عہد سعادت میں ایک دفعہ بعض مخالفین نے اعتراض کیا کہ مرزا صاحب اسلام کی ترقی اور تبلیغی وسعت کے متعلق دعاوی تو بہت بلند بانگ کرتے ہیں۔لیکن آپ نے کچھ مسلمانوں کو اکٹھا کر کے اپنی جماعت کی شیرازہ بندی کر لی ہے۔اگر غیر مسلموں کو اسلام میں داخل کرنے کا کام کرتے تو آپ کی سچائی کے متعلق غور کیا جا سکتا۔جب اس جہت سے کوئی کام نظر نہیں آتا تو بلا ثبوت دعاوی پر کون ایمان لا سکتا ہے؟ حضرت اقدس علیہ السلام نے اس اعتراض کا جواب دینے کے لئے حضرت حکیم الامت مولانا نور الدین رضی اللہ عنہ کو ارشاد فرمایا کہ ایک فہرست ان غیر مسلموں کی بھی تیار کی جائے جو ہمارے ہاتھ پر مشرف باسلام ہوئے ہیں۔چنانچہ حسب الارشاد حضرت مولانا نورالدین صاحب رضی اللہ تعالٰی عنہ نے ایک فہرست تیار کی جس میں کچھ اس قسم کے کوائف درج فرمائے۔موجودہ اسلامی نام سابقه نام ولدیت قوم سابقه سکونت و غیره جب آپ نے یہ فہرست تیار کی تو سر فہرست اپنا نام درج فرمایا اور لکھا موجودہ نام نورالدین، سابقه نام نورالدین ولدیت مولوی غلام رسول، قوم قریشی، سابقه سکونت بھیرہ ضلع شاہ پور وغیرہ۔آپ کے نام کا پہلے نمبر پر اندراج دیکھ کر بعض احباب نے عرض کیا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے تو نو مسلموں کی فہرست تیار کرنے کا ارشاد فرمایا تھا اور آپ نے سر فہرست اپنا نام درج کر دیا۔حضرت مولوی صاحب نے بڑے جوش سے فرمایا کہ مجھے حقیقی اور اصل اسلام کا شرف تو حضرت اقدس علیہ السلام کے ذریعہ سے ہی حاصل ہوا ہے اس لئے میں نے اپنا نام بھی اس فہرست میں درج کر دیا ہے۔"