حیاتِ نور

by Other Authors

Page 300 of 831

حیاتِ نور — Page 300

۲۹۸ سیدزادی کا ہونا بشرطیکہ تقوی وطہارت اس میں ہوں، افضل ہے۔حضرت مولوی صاحب نے فرمایا کہ سید کا لفظ اولاد حسین کے واسطے ہمارے ملک میں ہی خاص ہے ورنہ عرب میں سب بزرگوں کو سید کہتے ہیں۔حضرت ابو بکر"، حضرت عمرؓ اور حضرت عثمان سب سید تھے۔اور حضرت علی کی ایک لڑکی حضرت عمر کے گھر میں تھی۔اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک لڑکی * حضرت عثمان سے بیاہی گئی تھی۔پس اس عمل سے یہ مسئلہ بآسانی حل ہو جاتا ہے۔جاہلوں کے درمیان یہ بات مشہور ہے کہ امتی سیدانی کے ساتھ نکاح نہ کرے حالانکہ امتی میں تو ہر ایک مومن شامل ہے۔خواہ وہ سید ہو یا غیر سید۔12 حضرت مولوی صاحب کی عظمت شان حضرت مسیح موعود کی نظر میں ۱۹۰۷ء حضرت ملک غلام فرید صاحب ایم۔اے کا بیان ہے کہ ایک دن حضرت میر محمد الحق صاحب قادیان میں بک ڈپو کے پاس کھڑے ہوئے تھے۔مجھے دیکھ کر میر صاحب نے فرمایا۔ملک صاحب ! میں آپ کو ایک روایت سناتا ہوں۔اس کو آپ یا درکھیں۔اس کے بعد فرمایا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں حضرت خلیفہ اوان بیمار ہو گئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے میری یہ ڈیوٹی لگائی کہ جب آپ حضرت مولوی صاحب گود یکھنے تشریف لے جائیں تو میں آپ کے ساتھ جایا کروں۔ایک دن حضرت مولوی صاحب کی طبیعت کچھ زیادہ ناساز تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام حسب معمول آپ کو دیکھنے کے لئے ان سیڑھیوں سے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مکان کے اوپر کے حصہ سے حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کے مکان کے صحن میں اترتی ہیں ، حضرت مولوی صاحب کو دیکھنے کے لئے تشریف لائے۔میں حضور کے ساتھ تھا۔جب ڈاکٹروں نے اور خود حضرت مسیح موعود نے بھی حضرت مولوی صاحب کو دیکھ لیا تو حضور نے باہر صحن میں تشریف لا کر ٹہلنا شروع کر دیا۔اس وقت حضرت ڈاکٹر خلیفہ رشید جید یعنی ایک وقت میں مؤلف