حیاتِ نور

by Other Authors

Page 264 of 831

حیاتِ نور — Page 264

۲۶۴ بغرض شهادت روانگی سیالکوٹ - ۱۳ / فروری ۱۹۰۱ء حضرت خلیفہ المسیح اول مورخہ ۱۳ فروری ۱۹۰۱ء کو انوار الاسلام سیالکوٹ کے مقدمہ میں بغرض شہادت سیالکوٹ تشریف لے گئے اور چند یوم کے بعد واپس دار الامان تشریف لے آئے۔راستہ میں لاہور کے احباب کے سخت اصرار اور گزارشات پر ایک یوم کے لئے لاہور میں قیام فرمایا اور کئی ہزار انسانوں کے مجمع میں قرآن کریم کے حقائق و معارف اور ہستی باری تعالیٰ کے موضوع پر مشتمل ایک مؤثر اور مدلل عظیم الشان تقریر فرمائی۔محترم جناب سید سردار احمد شاہ صاحب سکنه شاه مسکین ضلع شیخو پورہ کا بیان ہے جو غالباً اسی تقریر کا کے ساتھ تعلق رکھتا ہے کہ حضرت مولانا حکیم نورالدین صاحب ایک دفعہ لاہور تشریف لائے۔چونا منڈی میں بنگلہ ایوب خاں میں آپ کی ہستی باری تعالیٰ کے مضمون پر تقریر تھی۔ایک شخص جلال الدین کلرک ریلوے کو بھی جو کہ نہایت درجہ دہر یہ تھا۔میں ساتھ لے گیا۔لیکچر رات ڈیڑھ بجے ختم ہوا۔اور ہم اپنے گھروں میں واپس آ گئے۔دوسرے دن جب ہم لوگ دفاتر سے واپس آئے تو جلال الدین مذکور نے کہا کہ میں نے اپنے خیال سے توبہ کرلی ہے اور اللہ تعالیٰ کی ہستی پر میرا یقین واثق ہو گیا ہے۔دنیا میں کوئی شخص حضرت مولوی نور الدین صاحب کے دلائل کو تو نہیں سکتا۔سیدہ امتہ الحی کی پیدائش 1901ء میں آپ کے ہاں سیدہ امتہ الئی کی پیدائش ہوئی۔یہ وہی لڑکی ہے جس کی شادی بعد ازاں حضرت المصلح الموعود خلیفة المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے ہوئی۔انجمن اشاعت اسلام کا قیام ۳۱ مارچ ۱۹۰۱ء / ۳۱ / مارچ ۱۹۰۱ء کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے سلسلہ کی تعلیمات سے مغربی ممالک خصوصاً یورپ اور امریکہ کو آگاہ کرنے کے لئے ایک انگریزی رسالہ کے اجراء کی بنیاد رکھی اور اس کے لئے چندہ کی فراہمی اور نظم و نسق کو چلانے کے لئے ایک انجمن بنائی گئی۔جس کا نام "انجمن اشاعت اسلام " رکھا گیا۔اور اس کے سر پرست حضرت اقدس علیہ السلام اور پریزیڈنٹ حضرت مولوی