حیاتِ نور — Page 259
۲۵۹ -L Y F •1- 11- الہام و کشف رویا صالحہ کیا چیز ہیں اور ان سے ہم فائدہ اُٹھا سکتے ہیں یا نہیں؟ ایک جگہ جناب نے تاریخ کبیر نجاری کا حوالہ دیا ہے۔کیا وہ جناب کے کن خانہ میں ہے یا نہیں؟ بعض احادیث کی تخریج نہیں فرمائی۔اس کو کس جگہ دیکھا جاوے؟ میرا مطلب یہ ہے کہ جناب نے ان احادیث کو کہاں کہاں سے لیا ہے جس کا ذکر کتاب میں فرمایا ہے۔عقل، قانون قدرت ، فطرت، کس حد تک مفید ہیں پا یہ چیزیں شریعت کے سامنے اس قابل نہیں کہ اُن کا نام لیا جاوے۔تعارض عقل و نقل، تعارض اقوال شریعت و سنت اللہ مقابلہ فطرۃ شرع کے وقت کونسی راہ اختیار کی جاوے۔مختصر جواب بدوں دلائل کافی ہو گا۔تفسیر بالرائے اور متشابہات کے کیا معنے ہیں۔کوئی ایسی تفسیر جناب کے خیال میں ہے کہ وہ تفسیر بالرائے سے پاک ہو اور متشابہات کو ہم کس طرح پہچان سکتے ہیں؟“ نورالدین مورخه ۱۸ / فروری ۱۹۰۰ ء از قادیان جناب پیر مہر علیشاہ صاحب کا جواب د و بسم اللہ الرحمن الرحیم مولا نا المعظم المكرم السلام علیکم ورحمتہ اللہ اما بعد۔مولوی محمد غازی صاحب کتب حدیث و تفسیر اپنی معرفت سے پیدا کر کے ملاحظہ فرماتے رہے ہیں۔مولوی صاحب موصوف آج کل دولت خانہ کو تشریف لے گئے ہیں۔مولوی غلام محی الدین اور حکیم شاہ نواز وغیرہ احباب نے میری نسبت اپنے حسن ظن کے مطابق آپ کے سامنے بیان کیا ہوگا۔ورنہ من آنم کہ من دانم۔مولوی صاحب نے اپنی سعی اور اہتمام سے کتاب شمس الہدایت کو مطبوع اور تالیف فرمایا۔ہاں احیاناً اس بے بیچ سے بھی اتفاق استفسار بعض مضامین ہوا۔جس وقت مولوی صاحب واپس آئیں گے۔کیفیت کتب مسئولہ اور جواب سرافراز نامہ اگر اجازت ہوئی تو لکھیں گے۔اللہ تعالیٰ جانبین کو صراط مستقیم پر ثابت رکھے۔زیادہ سلام۔