حیاتِ نور

by Other Authors

Page 238 of 831

حیاتِ نور — Page 238

۲۳۸ حضرت نواب صاحب کی دوسری شادی پر آپ کا مالیر کوٹلہ تشریف لے جانا نومبر ۱۸۹۸ء نومبر ۱۸۹۵ء میں جب حضرت نواب محمد علی خان کی بیگم صاحبہ وفات پا گئیں اور حضرت اقدس کے زور دینے پر انہوں نے دوسری شادی کا فیصلہ کیا تو ان کی درخواست پر حضور نے حضرت مولوی صاحب کو مالیر کوٹلہ بھیجا۔اور آپ نے ہی حضرت نواب صاحب کے نکاح کا خطبہ پڑھا۔اس تقریب پر حضرت مولوی عبد الکریم صاحب اور حضرت مولوی محمد احسن صاحب امروہی بھی موجود تھے۔10 علاج طاعون کے لئے دو مرکب دوائیں حضرت اقدس نے طاعون کے زمانہ میں ہمدردی خلائق کے لئے دو مرکب دوائیں تیار فرما ئیں۔ایک دوا پر دو ہزار پانچ سو روپیہ خرچ آیا۔جس میں سے دو ہزار روپیہ کے یاقوت رمانی حضرت مولوی صاحب نے پیش کئے اس دوا کا نام حضرت اقدس نے تریاق الہی رکھا۔ہو الحمد للہ کہ یہ دوا اور دوسرے تمام تبرکات جو صحابہ کرام یا ان کی اولادوں کے پاس محفوظ ہیں۔خاکسار نے اس زمانہ میں اپنی آنکھوں سے دیکھے تھے جبکہ خاکسار نظارت تالیف و تصنیف کے ماتحت حالات صحابہ جمع کرنے کے کام پر مامور تھا۔اس زمانہ میں ان کے تبرکات کی ایک فہرست الفضل میں بھی شائع ہوئی تھی۔اب پھر نگران بورڈ نے ایک کمیٹی اس غرض کے لئے مقرر کی ہے کہ وہ تمام تبرکات کو ریکارڈ کرے۔در حقیقت بڑے ہی خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کے پاس مسیح پاک کا کوئی نہ کوئی تبرک موجود ہے۔تریاق الہی کا نسخہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کسی کتاب میں تحریر نہیں فرمایا لیکن مکرم ڈاکٹر عبد الحمید صاحب چغتائی ۶۸ کی ماڈل ٹاؤن لاہور خلف الرشید حضرت حکیم محمد حسین صاحب مرہم عیسی بیان فرماتے ہیں کہ حضرت خلیفتہ المسیح الاول نے ان کے والد ماجد کی خواہش پر انہیں تریاق الہی کا نسخہ اپنے ہاتھ سے لکھ کر ارسال فرمایا تھا جس کی نقل ان کے پاس محفوظ ہے۔اس محظ میں حضور نے اس کا جو نسخہ تحریر فرمایادہ افادہ احباب کے لئے ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔اس کے اجزا یہ ہیں : - مشک تولہ - مرجان تولہ یا قوت دس تولہ مروارید تولہ۔زنجبیل دو تولہ کا فور دو تولہ۔زعفران دو تولہ۔جد دار دو تولہ۔برگ تلسی دس تولہ۔مگرخ تین تولہ۔ابریشم مقرض دو تولہ ردراج دو تولہ - مرصاف دو تولہ کمر با دو تولہ - گل مختوم ایک تولہ۔طباشیر دو تولہ کونین دو تولہ۔لانگوار سٹر کنیا تین اونس - نارجیل دریائی تین اونس۔کا پتہ دو تولہ۔فاور ہر حیوانی دو تولہ۔زہر مہرہ دو تولہ۔الائچی خورد دو تولہ۔صندل سفید دو تولہ در ونج تین تولہ عود صلیب دو تولہ۔عود ہندی تین تولہ۔افمون ایک تولہ سنبل الطیب چار تولہ ٹیچر کمر کو دو اونس۔واہم اپر کاک دو اونس - اسارون تین تولہ۔روح کیوڑہ دو بوتل گلاب دو بوتل۔بید مشک دو بوتل۔سپرٹ کلور و فارم تین اونس بحق بلیغ کر کے حبوب نخودی بنا لیں۔