حیاتِ نور

by Other Authors

Page 118 of 831

حیاتِ نور — Page 118

HA اس اللہ تعالیٰ کے لئے ہے جس نے مجھ کو یہ دوست ایسے وقت میں بخشا جبکہ اس کی سخت ضرورت تھی۔سو میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ اس کی عمر و صحت و ثروت میں برکت دے خدا تعالیٰ کی قسم میں اس کے کلام میں ایک نئی شان دیکھتا ہوں اور قرآن شریف کے اسرار کھولنے میں اور اس کے کلام اور مفہوم کے سمجھنے میں اس کو سابقین میں سے پاتا ہوں اور میں اس کے علم اور حلم کو دو پہاڑوں کی طرح دیکھتا ہوں جو ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔میں نہیں جانتا کہ ان دونوں میں سے کونسا دوسرے پر فوقیت لے گیا ہے۔وہ دین متین کے باغوں میں سے ایک باغ ہے۔اے رب ! قر اس پر آسمان سے برکتیں نازل کر اور دشمنوں کے شر سے اس کو محفوظ رکھ اور جہاں کہیں وہ ہو تو اس کے ساتھ ہو اور دنیا و آخرت میں اس پر رحم کر۔اے ارحم الراحمین۔آمین ثم آمین۔تمام تعریف اولاً وآخر أو ظاہر و باطنا اللہ تعالیٰ کے لئے ہے۔وہی دنیا و آخرت میں میرا والی ہے۔اسی کے کلام نے مجھے بلوایا اور اسی کے ہاتھ نے مجھے ہلایا۔سو میں نے یہ مسودہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور اشارے اور القا سے لکھا ہے۔ولا حول ولا قوۃ الا باللہ۔وہ ہی قادر ہے زمین و آسمان میں۔اے رب ! جو میں نے لکھا ہے محض تیری قوت و طاقت اور تیرے الہام کے اشارے سے لکھا ہے۔پس تمام تعریف تیرے ہی لئے ہے۔اے رب العالمین ! پھر فرماتے ہیں: میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے ایسا اعلیٰ درجہ کا صدیق دیا جو راستباز اور جلیل القدر فاضل ہے اور باریک بین اور نکتہ رس، اللہ تعالیٰ کے لئے مجاہدہ کرنے والا اور کمال اخلاص سے اس کے لئے ایسی اعلیٰ درجہ کی محبت رکھنے والا ہے کہ کوئی محبت اس سے سبقت نہیں لے گیا“۔ہے۔حضرت اقدس کا بتایا ہوا مجاہدہ اور کتاب فصل الخطاب بمقد مداہل الکتاب کی تیاری اس پہلی ملاقات میں یا بعد کی کسی ملاقات میں آپ نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام سے