حیاتِ ناصر

by Other Authors

Page 22 of 104

حیاتِ ناصر — Page 22

حیات ناصر 22 خاکسار عرفانی سے بھی متعدد مرتبہ جھڑپ ہو گئی۔میں اپنی غصہ اور طبیعت کا خود اعتراف کرتا ہوں اور یہ خدا تعالیٰ کا احسان ہے کہ جو کچھ دل میں ہوتا ہے کہہ گذرتا ہوں۔جب اول اول میں خدا کے فضل سے ہجرت کر کے قادیان آگیا میری جوانی کا آغاز تھا۔طبیعت پہلے ہی تیز واقع ہوئی تھی میں مدرسہ تعلیم الاسلام کا ہیڈ ماسٹر تھا اور حضرت نانا جان ناظم۔بعض باتوں میں حضرت نانا جان سے چھڑ گئی۔میں اس سے اس قدر متاثر ہوا کہ ایک دن بعد نماز مغرب جب حضرت مسجد مبارک کی شہ نشین پر تشریف فرما تھے میں نے اس قضیہ کو با چشم گریاں حضرت کے پیش کرنا چاہا۔حضرت متوجہ ہوئے تھے کہ حضرت مخدوم الملتہ مولوی عبدالکریم صاحب رضی اللہ عنہ نے ڈانٹ کر مجھے بٹھا دیا ( اور میں اس ڈانٹ کی بہت عزت کرتا ہوں ) اور حضرت کے دریافت کرنے پر عرض کر دیا کہ میں سمجھا دوں گا کچھ بات نہیں۔دوسرے دن مجھے حضرت مخدوم الملتہ نے حضرت میر صاحب کے مناقب بیان کئے منجملہ ان کے فرمایا کہ یہ وہ شخص ہے جس کی بیٹی ام المومنین ہے وہ طبیعت میں بے شک تیز ہوں مگر بہت صاف باطن اور خیر خواہ ہیں تم ان سے صلح کر لو۔مجھے حضرت مخدوم الملتہ سے بہت محبت تھی ان کے کلام کا میرے دل پر بہت اثر ہوا اور میں نے ارادہ کیا کہ جا کر حضرت میر صاحب سے معذرت کروں۔اتنے میں کیا دیکھتا ہوں کہ وہ خود تشریف لا رہے ہیں اور بآواز بلند السلام علیکم کہہ کر مجھے پکڑ لیا اور اظہار محبت فرمایا۔ایسی مثالیں متعددملتی ہیں۔بغض اور تہا جران میں نہ تھا ہاں غیرت دینی ایسی تھی کہ اس کے مقابلہ میں کسی چیز کی پرواہ نہ کرتے تھے۔غیرت دینی ان کے عزیزوں میں محمد سعید نامی ایک نوجوان تھا بہت تیز مزاج اور نازک طبع تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کتب خانہ کا ابتداء ناظم تھا۔وہ اپنی شامت اعمال کی وجہ سے قادیان سے مرتد ہوکر چلا گیا۔حضرت نانا جان نے کبھی اس کی طرف التفات بھی نہ کی اور اگر کوئی شخص اس کا ذکر کرتا تو آپ سخت نا پسند کرتے کہ وہ شخص جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے الگ ہو گیا میرا اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رہ سکتا میں اس کا نام بھی سننا نہیں چاہتا۔پابندی نماز ارکان دین کی پابندی آپ میں کامل درجہ کی تھی۔نماز با جماعت کے ایسے پابند تھے کہ آخری عمر میں جبکہ چلنا پھرنا بھی مشکل ہو گیا تھا آپ نماز با جماعت پڑھتے تھے اور کبھی اس میں ناغہ نہ ہوتا تھا۔جن لوگوں نے عمر کے