حیاتِ ناصر — Page 12
حیات ناصر 12 دونوں میں پکالیا آخر کار پہلا پہلو غلط نکلا یعنی وہ مرا نہیں بلکہ رجوع والا پہلو درست ثابت ہوا لیکن جب تک اللہ تعالیٰ ضرت صاحب کو مطلع نہیں کیا اور حضرت صاحب نے لوگوں کو بذریعہ اشتہارات اطلاع نہیں دی ملک میں ایک تلاطم بپا ہو گیا اور ہماری جماعت کے اکثر اشخاص مصیبت میں مبتلا ہو گئے اور آفت میں پھنس گئے۔میں چونکہ مردان میں نیا گیا ہوا تھا اور وہاں کے لوگوں سے میری ملاقات زیادہ نہیں تھی میں اس ابتلاء کے وقت محفوظ رہا۔مردان سے پنشن اب ایک اور تبدیلی میرے حال میں واقع ہوئی۔مردان میں میرا دل نہیں لگتا تھا نہایت پریشانی کی حالت میں چند ماہ میں نے وہاں گزارے آخر گھبرا کر میں نے فرلو لے لی اور ہنوز فرلوختم نہیں ہوئی تھی کہ میری پنشن منظور ہوگئی اور میں قادیان میں ہمیشہ کے لئے مقیم ہو گیا۔میں جس وقت قادیان میں آیا تھاوہ زمانہ تھا کہ جب شریف احمد پیدا ہوئے تھے۔محمد اسمعیل کو اس وقت لاہور میں تعلیم کے لئے بھیجا گیا وہ لاہور میں تعلیم پاتے رہے۔ایف اے پاس کرنے کے بعد اسٹنٹ سرجن کلاس میں داخل ہوئے اور پانچ برس کے بعد امتحان پاس کر کے اول رہنے کے سبب سے ہوس سرجن بنے اور اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے اپنے ہم چشموں اور ہمعصروں میں معزز اور ممتاز ہیں۔الحمد للہ علی ذالک۔یہ سب حضرت صاحب کی دعاؤں کی برکت ہے جن کے مجھ پر اور میرے متعلقین پر بے انتہاء کرم تھے۔محمد الحق کی عمر اس وقت پانچ سال کی تھی اور لاغر و بیار رہا کرتا تھا۔مدرسہ میں تیسری جماعت میں پڑھا کرتا تھا چونکہ اسے اکثر بخار رہنے لگا میں نے سمجھا کہ اگر تعلیم جاری رہی تو یہ بچہ ہلاک ہو جائیگا اس لئے مدرسہ سے اُٹھالیا۔تھوڑا عربی کا سبق مولوی عبدالکریم صاحب مرحوم سے جاری رکھا جب حضرت مولوی عبدالکریم صاحب کا انتقال ہو گیا تو حضرت خلیفہ اسیح سے تعلیم شروع کی اور چند سال بعد مولوی کا امتحان دیا اور اول نمبر پر پاس ہوا پھر گذشتہ سال میں مولوی فاضل کا امتحان دے کر پاس کیا اور اب مدرسہ احمدیہ میں معلم ہے۔انشاء اللہ تعالیٰ کسی دن پروفیسر ہوگا الحمدللہ علی ذالک۔حضرت مسیح موعود کے برکات بندہ سرکاری نوکری سے فارغ ہو کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں مشغول ہو گیا گویا کہ میں ان کا پرائیویٹ سیکرٹری تھا، خدمتگار تھا، انجینئر تھا، مالی تھا، زمین کا مختار تھا، معاملہ وصول کیا کرتا تھا۔میں نے حضرت صاحب کے اکثر معجزات بچشم خود دیکھے بلکہ خود میری ذات اور میرے گھر والوں اور بچوں پر ان کا اثر ہوا۔