حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 920 of 923

حیاتِ خالد — Page 920

حیات خالد 902 متفرقات ہوں کہ انہوں نے ہر قدم پر اٹھتے بیٹھتے اس کام کے پایہ تکمیل تک پہنچنے کیلئے دعائیں کیں اور پھر ایک ایمان افروز مفصل مضمون بھی لکھ کر دیا۔جزاها الله احسن الجزاء - اللہ تعالیٰ ان کو صحت والی لمبی زندگی سے نوازے۔آمین متعدد افراد خاندان نے کتاب کی اشاعت کے سلسلہ میں مالی تعاون بھی کیا۔اللہ تعالی انا کیا قربانی قبول کرے۔خاص طور پر مکرم وسیم احمد ناصر صاحب این مکرم سعید احمد تصاحب تا امر مرسوم آن فیصل آباد کا شکر یہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنے والد مرحوم اور اپنی طرف سے اس کارِ خیر میں مالی تعاون فرمایا۔جزاهم الله احسن الجزاء جب اس کتاب کی اشاعت کی خاطر رخصت لے کر ربوہ آیا اور سارا کام وسیع اور ہنگامی بنیادوں پر شروع ہوا تو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مدد اور نصرت کرنے والے مخلصین کو سلطان نصیر بنا کر میرے کام کو آسان بنادیا اور ان سب کیلئے میر ادل جذبات تشکر اور دعاؤں سے بھرا ہوا ہے۔مکرم دمحترم سید عبدائی شاہ صاحب ناظر اشاعت نے کتاب کے سلسلہ میں بہت مفید اور صائب مشورے دیئے اور راہنمائی فرمائی۔مکرم محمد صادق ناصر صاحب انچارج خلافت لائبریری اور ان کے سارے عملہ نے غیر معمولی تعاون کیا۔اللہ تعالیٰ ان کو بہترین جزا سے نوازے۔کتاب کی تیاری کے سلسلہ میں مکرم فہیم احمد خالد صاحب اور مکرم نصیر احمد بدر صاحب نے بڑی لگن اور دلی شوق سے بھر پور تعاون کیا جس کی میرے دل میں بہت قدر ہے۔پروف ریڈنگ کے سلسلہ میں اللہ تعالی کے فضل سے ایک بڑی ٹیم نے بڑی مستعدی اور محنت سے کام کیا۔ان میں مکرم صدیق احمد منور صاحب، مکرم فخر الحق شمس صاحب مکرم نفیس احمد عتیق صاحب، مکرم میرانجم پرویز صاحب، مکرم طاہر محمود مبشر صاحب، مکرم ضیاء اللہ مبشر صاحب، مکرم فضل الرحمن ناصر صاحب، مکرم مدثر احمد صاحب، مکرم مقبول احمد ظفر صاحب، مکرم مقصود احمد طاہر صاحب، مکرم احسان اللہ صاحب، مکرم فضل احمد شاہد صاحب اور مکرم محمدمحمود طاہر صاحب شامل ہیں۔علاوہ ازیں میری اہلیہ قانتہ شاہدہ راشد صاحبه، برادرم رفیق احمد ثاقب صاحب، برادرم منیر احمد منیب صاحب اور عزیزہ امتہ الحکیم لئیقہ صاحبہ نے بھی بہت مدد فرمائی۔مکرم راجہ منیر احمد خان صاحب نے عمومی تعاون فرمایا۔مکرم حمید الدین صاحب خوشنویس کا تعاون بھی ہمیں حاصل رہا۔اللہ تعالی سب کو اجر عظیم عطا فرمائے۔آمین اس کتاب کی کمپوزنگ کے سلسلہ میں مکرم مقصود اظہر گوندل صاحب نے بہت محنت سے کام کیا۔