حیاتِ خالد — Page 919
حیات خالد 901 متفرقا اظہار تشکر اللہ تعالی کے شکر کے جذبات سے لبریز دل کے ساتھ یہ کلمات تشکر لکھ رہا ہوں۔اللہ تعالیٰ کا بے حد کرم اور احسان ہے کہ اس نے کتاب " حیات خالدہ کی اشاعت کی توفیق عطا فرمائی۔اللہ تعالی کے مبارک نام سے اس کام کا آغاز کیا اور اسی کے نام سے تکمیل ہو رہی ہے۔یہی مقدس نام ہماری روح کی غذا ہے اور اس کا ذکر آخری دم تک زبانوں پر جاری رہے گا۔کتاب کی اشاعت ایک مشکل اور طویل کام ہوتا ہے۔بے شمار مراحل سے گزرنے کے بعد کوئی تصنیف قارئین کے ہاتھوں تک پہنچتی ہے۔میں اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر گزار ہوں کہ اس نے اپنے فضل سے ہر مرحلہ پر نہایت مخلص اور محنتی معاونین اور مساعدین عطا فرمائے اور وہ سب دلی شکریہ کے مستحق ہیں۔کتاب کے مؤلف مکرم سید یوسف سہیل شوق صاحب کا ذکر پیش لفظ میں ہو چکا ہے۔ان کی لمبی محنت اور کوشش لائق صد تحسین ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے ، یہ کتاب ان کی زندگی میں چھپ سکتی تو انہیں کتنی خوشی ہوتی۔اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں خوشی کی یہ خبر پہنچائے۔آمین کتاب کی اشاعت کمیٹی کے صدر برادرم مکرم حبیب الرحمن صاحب زیروی نے سالہا سال اس کتاب کے سلسلہ میں مسلسل محنت کی ہے اور بڑی ہی محبت اور قربانی سے اس کام کو جاری رکھا اور آخری مراحل تک پہنچایا از حد ممنونیت کے جذبات کے ساتھ میں ان کے لئے اور دیگر ممبران کمیٹی کیلئے دعا گو ہوں۔فجزاهم الله احسن الجزاء۔میر کے بڑے بھائی مکرم عطاء الکریم صاحب شاہد مبلغ سلسلہ بھی ابتداء سے اس کام میں شامل رہے۔آپ نے بڑی محبت سے بھر پور خدمت کی توفیق پائی اور کتاب کی تیاری میں لمبا عرصہ دن رات کام کیا۔راہنمائی بھی کی اور معاونت بھی۔آپ کے مفید مشورے اس منزل کی راہ کو آسان بناتے رہے۔اللہ تعالی انہیں بہترین جزا عطا فرمائے۔سب سے بڑے بھائی مکرم عطاء الرحمن صاحب طاہر کی راہنمائی ہمیں حاصل رہی۔انہوں نے مفید مشوروں اور دعاؤں کے ذریعہ بہت مدد کی۔دیگر افراد خاندان بھی اس کام میں ہمارے ساتھ شریک رہے اور ان کا تعاون بھی اس کوشش میں شامل ہے۔سب کی دعاؤں سے یہ مراحل طے ہوئے۔خاص طور پر میں اپنی پیاری امی جان مدظلہ العالی کا ممنون