حیاتِ خالد — Page 916
حیات خالد 898 متفرقات پہلا نبی ہی ہندوستان میں ہوا ہے تو آپ صاحبوں کو آج ہندوستان میں نبی ہونے پر کیوں تعجب ہو رہا ہے۔اس پر وہ خاموش ہو گئے۔برہان ہدایت جلد اول از مولوی عبد الرحمن صاحب مبشر صفحه ۳۷۹ مطبوعہ ۱۹۶۷ء) دو بزرگان میں دلچسپ مشابہتیں حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب اور حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھریؒ جماعت احمد یہ میں خوب مشہور و معروف ہیں۔ان دونوں بزرگوں کو اللہ تعالیٰ کی تقدیر خاص نے مختلف امور میں عجیب و غریب مشابہتیں عطا فرمائی تھیں۔ان کا ذکر قارئین کی دلچسپی کا موجب ہوگا۔ہر دو بزرگان کا شمار جماعت احمدیہ کی تاریخ ساز ہستیوں میں ہوتا ہے اور یہ دونوں ہم عصر تھے۔ا۔۲۔ہر دو بزرگان کے والد محترم کا نام میاں امام الدین صاحب تھا۔- ہر دو بزرگان کی رفیقہ حیات کا نام سعیدہ بیگم ہے۔ہر دو بزرگان کو خلافت ثانیہ اور خلافت ثالثہ کے دوران نمایاں خدمات دینیہ بجالانے کی توفیق ملی۔- ہر دو بزرگان جماعت کے مشہور معروف چوٹی کے مناظر تھے۔اس میدان میں ہر دو کو ایک امتیازی مقام حاصل تھا۔۔۔ہر دو بزرگان کو بلا دعربیہ میں یکے بعد دیگرے خدمت اسلام کی خاص توفیق ملی۔ہر دو بزرگان عربی زبان پر خوب عبور رکھتے تھے۔عربی میں تقریر اور تحریر کے لحاظ سے نمایاں مقام رکھتے تھے۔- حضرت مصلح موعودؓ کی علالت کے دوران اور خلافت ثالثہ میں بھی بعض مواقع پر دونوں کو مسجد مبارک میں خطبات جمعہ دینے کا موقع ملتا رہا۔۔ہر دو بزرگان نے نظارت اصلاح وارشاد میں بطور ناظر / ایڈیشنل ناظر خدمت کی توفیق پائی۔ا۔ہر دو بزرگان نے سالہا سال صدر مجلس کار پرواز کے طور پر بھی خدمت سرانجام دی۔ہر دو بزرگان قلمی خدمات میں نمایاں رنگ رکھتے تھے۔دونوں کے قلم سے بے شمار مضامین نکلے اور پر دو نے متعدد کتب تصنیف کرنے کی سعادت پائی۔-۱۲ ہر دو بڑی گان اس وفد میں شامل تھے جس نے ۱۹۵۲ء میں وزیر اعظم پاکستان خواجہ ناظم الدین