حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 889 of 923

حیاتِ خالد — Page 889

حیات خالد 870 گلدستۂ سیرت جماعت کے بزرگوں بالخصوص جماعت کے برگزیدہ اماموں کے ساتھ بہت ادب اور فدائیت اور مخلصانہ اطاعت کا رویہ تھا۔لیکن خدا تعالیٰ نے یہ جرات بھی دی تھی کہ ضروری بات جو سلسلہ کے مفاد میں سمجھتے وہ ادب سے عرض کر دیتے۔متعدد مسائل میں انہوں نے استصواب کر کے جماعت کے برگزیدہ اماموں سے کئی مسائل کی وضاحت کرائی ہے۔یہ ایک الگ موضوع ہے اس میں کئی مثالیں پیش کی جا سکتی ہیں اور پھر ان مسائل کو اپنے رسالہ الفرقان میں شائع بھی کرتے۔جب بھی حضرت مولانا کو قرآن کریم کا درس دینے کا موقع ملتا رمضان المبارک میں بالخصوص بہت غور سے دیکھا خوب تیاری کر کے درس دیتے۔لغت، تشریح اور موازنہ مذاہب کو پیش نظر رکھ کر بہت مفید اور علمی انداز کا مدلل درس دیتے۔قرآن کریم سے خاص محبت تھی۔ان کا یہ انداز تھا کہ بہت غور سے صبح و شام قرآن کریم کی تلاوت کرتے۔آپ کو ہندوستان و پاکستان سے باہر ممالک عربیہ میں بھی خدمت دین کی کامیاب توفیق ملی۔حضرت مولانا کا اپنے اہل خانہ اور بچوں سے بہت پیار کا سلوک تھا۔لیکن ہر وقت اور ہر لمحہ دین کی طرف حکمت کے ساتھ متوجہ بھی رکھنا آپ کا خاص شغف تھا۔(الفضل ربوه ۲۸ رمئی ۱۹۹۲ء) سلسلہ احمدیہ کی ایک برگزیدہ ہستی زندہ خدا کے زندہ نشان محترم مولانا دوست محمد صاحب شاہد۔مؤرخ احمدیت ) سلسلہ احمدیہ زندہ خدا، زندہ رسول اور زندہ کتاب کی دنیا بھر میں منادی کیلئے منصہ شہود پر آیا ہے اور بالفاظ سیدنا مصلح موعودؓ ہمارے دین کا قصوں ہی مدار نہیں قصوں : نشان ساتھ ہیں اتنے کہ کچھ شمار نہیں امام عصر حاضر سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جنوری ۱۸۹۶ء میں جب کہ جماعت احمد یہ کی داغ بیل ابتدائی دور میں سے گذر رہی تھی یہ محیر العقول خبر دی کہ وَإِنَّ ضِيَاءَ الدِّينِ قَدْ حَانَ وَقْتُهُ ـرِفْ شَجَرَتَنَا بِمَاهِيَ تُقمِرُ گل