حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 858 of 923

حیاتِ خالد — Page 858

حیات خالد 839 گلدستۂ سیرت مجھے اپنے سینہ سے لگایا پیار کیا اور بہت تسلی دی (اس وقت میرا نکاح ہو چکا تھا) جس کا میری طبیعت پر بہت اچھا اثر ہوا۔موصوفہ مزید بیان کرتی ہیں :- جب ہماری شادی ہوئی تو اگلے روز ہی بڑی خوشی سے بتایا کہ رات مجھے الہام ہوا ہے "يَوْمُ البَعْثِ" اور ساتھ ہی یہ تفہیم ہوئی ہے کہ یہ شادی بہت برکتوں اور ترقیات کا موجب ہوگی۔اسی طرح سے ہماری تینوں بیٹیوں کی پیدائش سے پہلے آپ کو خواب میں ان کے بارے میں بتا دیا گیا۔بڑی بیٹی عزیزہ عطیہ صادقہ کی پیدائش سے پہلے دیکھا کہ یہ اپنی بڑی امی (دادی امی) کی ۱۴ سال تک خدمت کرے گی۔دوسری بیٹی عزیز و عطیہ بشری کے متعلق فرمایا کہ مجھے بتایا گیا تھا کہ لڑکی ہوگی مگر لڑکوں سے بہتر ہوگی۔الحمد للہ کہ یہ نمازوں کو سنوار کر اور وقت پر ادا کرنے والی باقاعدگی سے تلاوت کرنے والی ہے۔نیکی کے کاموں میں شوق سے حصہ لیتی ہے اور قرآن کریم با تر جمہ جانتی ہے۔تیسری بیٹی عزیز و عطیہ ساجدہ کی پیدائش سے قبل خواب میں دیکھا کہ ایک پیاری سی بچی کار چلا رہی ہے۔جب عزیزہ تقریبا دو سال کی ہوئی تو ایک دن اسے ایک ٹرائی سائیکل لاکر دیا اور فرمایا کہ میں نے اسے کار چلاتے دیکھا تھا۔کار تو نہیں لے کر دے سکتا اس لئے اس کے لئے یہ سائیکل لے کر آیا ہوں۔چنانچہ یہ اسے بہت شوق سے چلاتی رہی اور آپ اسے دیکھ کر خوش ہوتے تھے۔آپ نے یہ بھی فرمایا کہ اللہ تعالی بیٹا بھی ضرور دے گا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ہمیں بیٹا عزیزم عطاء امنعم بھی عطا فرمایا۔جو ان کی وفات کے ساڑھے پانچ سال بعد پیدا ہوا۔اللہ تعالیٰ اسے نیک صالح بنائے اور اپنے بزرگوں کا نام روشن کرنے والا بنائے۔آمین۔محترم خالو جان ( حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب) کو سب کے احساسات کا بہت خیال رہتا تھا چنانچہ جب ۱۹۷۶ء میں آپ کو ئٹہ گئے اور وہاں سے ایران جانے کا پروگرام تھا۔ایران جانے سے قبل آپ نے محترمہ خالہ جان، ہمشیرہ امتہ الرفیق اور مجھے مع تینوں بچیوں کے کوئٹہ بلانے کا انتظام کیا۔چنانچہ ہم سب تقریباً ایک ماہ وہاں رہے۔جب خالو جان ایران سے واپس آئے تو میرے لئے تنکوں کی بنی ہوئی ایک خوبصورت ہینڈ بیگ نما ٹوکری لائے اور فرمایا کہ جن کے ہاں میں ٹھہرا تھا انہوں نے محترمہ خالہ جان اور امتہ الرفیق کے لئے تحائف دیئے تھے۔مجھے خیال آیا کہ تمہارے لئے کچھ نہیں ہے۔اس لئے سیر کے دوران ایک دن روس کی سرحد کے قریب گئے تو میں نے یہ ٹوکری تمہارے لئے وہاں سے