حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 840 of 923

حیاتِ خالد — Page 840

حیات خالد 829 گلدستۂ سیرت تھا۔ہمارے خیالات پاکیزہ اور تمنا ئیں اور آرزوئیں بلند رکھتے تھے۔ہمیں سیر و تفریح کے لئے کشتی کی سیر کروانے لے جاتے تھے۔کبھی کبھی شکار پر بھی ساتھ لے جاتے تھے۔ایک مرتبہ مجھے اپنے کندھے پر بندوق رکھ کر نشانہ لگانا بھی سکھایا چونکہ میں اس وقت بہت چھوٹی تھی اور ابا جان کی بندوق بھی بھاری تھی اس لئے بندوق چلنے پر میں رو عمل کے دھکے سے پیچھے گر گئی۔ایک دفعہ جب کہ میں ساتویں جماعت میں پڑھتی تھی مجھے شدید بخار ہو گیا۔ان دنوں ہم تحریک جدید کے کوارٹرز میں رہا کرتے تھے۔بخار اس قدر تیز تھا کہ شاید چند گھنٹوں کے لئے ہوش بھی نہ رہا۔اسی دوران میں نے خواب میں دیکھا کہ میری نانی جان جن سے مجھے بہت پیار تھا اور جن کو فوت ہوئے کافی عرصہ گذر چکا تھا آئی ہیں اور مجھے کوئی تحفہ دے کر چلی گئی ہیں۔میں جب ہوش میں آئی تو کیا دیکھتی ہوں کہ بھائی لطفی ( لطف الرحمن شاکر صاحب ہمارے ماموں زاد بھائی جو فضل عمر ہسپتال میں سالہا سال لیبارٹری انچارج رہے ) پاس بیٹھے ہوئے ہیں اور میری نبض دیکھتے ہوئے ابا جان کو کہہ رہے ہیں کہ اب نبض ٹھیک ہو گئی ہے۔ابا جان پر میری نظر پڑی تو میں نے ان کا ہاتھ زور سے پکڑ لیا اور بتایا کہ میں نے ابھی یہ خواب دیکھا ہے۔تو کہنے لگے۔بھڑ ا ا تم نے اکیلے تو نانی امی سے ملنے نہیں جانا نا۔! پھر میرا ہاتھ پکڑ کر کہنے لگے کہ تمہاری عمر تو بڑی لمبی ہے اور امی جان کو کہنے لگے صدقہ بھی دو اور شکر بھی کرو میں تو بڑا پریشان ہو گیا تھا۔اسی طرح ایک بار ہماری امی جان محترمہ اللہ تعالیٰ ان کی عمر اور صحت میں بہت برکت دے۔آمین۔شدید سر درد کی وجہ سے نڈھال ہو گئیں۔درد اتنا شدید تھا کہ وہ ہمارے لئے کھانا بھی نہ پکا سکیں اور خود بھی کچھ نہ کھایا۔گویا گھر کا سارا نظام بگڑ گیا۔ابا جان بھی بہت گھبرائے ہوئے نظر آنے لگے اور دعائیں کرتے ہوئے دکھائی دیتے تھے۔اگلی صبح اٹھے تو ہمیں بتایا کہ آپ کی امی کے بارے میں اللہ میاں نے مجھے بتایا ہے کہ یہ OverWork ہوگئی ہیں۔یعنی کام کی زیادتی کی وجہ سے تھک گئی ہیں۔ان کو آرام کراؤ اور خوراک کا بھی خیال رکھو۔اس کے بعد اکثر کپڑے دھونے اور برتن دھونے کے لئے کوئی ملازمہ رکھنے پر امی جان کو اصرار اور تاکید کرتے۔مگر کچھ عرصہ گذرنے کے بعد امی جان پھر خود سارے کام کرنے لگ گئیں اور ہم سے مدد کروا لیتیں کہ اخراجات بڑھ گئے تو آپ کے ابا جان کو پریشانی ہوگی۔ہر دم ابا جان کی صحت آرام اور خوراک کا خیال رکھتیں اور ایسے طریقے گھر میں اختیار کرتی تھیں کہ زندگی کا معمول کم خرچ اور بالانشین ہو۔یہاں تک کہ گھر کے دروازے پینٹ کرنے اور