حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 705 of 923

حیاتِ خالد — Page 705

حیات خالد 694 گلدستہ سیرت فضل و کرم سے یہ خدائی وعدہ بڑی شان سے پورا ہوا۔فالحمد للہ علی ذلک ه محترم ملک جمیل الرحمن صاحب رفیق وائس پرنسپل جامعہ احمدیہ تحریر فرماتے ہیں :- خاکسار جب جامعہ میں درجہ اولی کا طالب علم تھا، اس وقت حضرت مولانا صاحب جامعة المبشرین کے پرنسپل تھے۔ایک دن ہم چند طلبہ نے آپس میں بات کی کہ کیا حضرت مولانا صاحب کو کبھی الہام ہوا ہے۔تعجب ہے کہ اُسی دن حضرت مولانا صاحب نے جن کو ہماری اس بات کا علم نہیں تھا از خود گفتگو کے دوران اپنے ایک الہام کا ذکر فرمایا۔جس سے ہم نے تعجب بھی کیا اور ہمارے سوال کا جواب بھی آ گیا۔فالحمدللہ علی ذلک 0 حضرت مولانا کے داماد مکرم ملک منصور احمد صاحب عمر سابق امیر و مبلغ انچارج جرمنی حال استاد جامعہ احمد یہ تحریر فرماتے ہیں:۔آپ کی ہر بات سے تعلق باللہ اور توکل علی اللہ کا اظہار ہوتا۔جو بات کہتے اس میں اللہ تعالیٰ کا ذکر ضرور فرماتے۔مستقبل کی کوئی بات انشاء اللہ کہے بغیر نہ کہتے ،اللہ فضل کرے گا، اللہ بہتر کرے گا ، جو اللہ کو منظور ہو۔یہ فقرات بڑی کثرت سے آپ کی زبان مبارک سے سنے جاتے۔کسی چیز یا کسی انسان پر حد سے زیادہ بھروسہ نہ کرتے۔فرماتے تھے یہ شرک ہے۔الفرقان کا کا تب تبدیل کرنا پڑا تو میں نے عرض کیا ان کی کتابت اچھی تھی۔فرمانے لگے اچھی کتابت پر زیادہ بھروسہ کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ جس طرح کام چلتا ہے چلانا چاہئے۔کسی انسان پر زیادہ بھروسہ کرنا بھی شرک میں داخل ہے۔عبادت و ذکر الہی ه محترم عطاء الرحمن طاہر صاحب ابن حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری رقم فرماتے ہیں :- آپ کا ساری زندگی یہ مستقل طریق رہا کہ آپ اپنے تمام بچوں کو نماز کی ادائیگی کی بہت زیادہ تاکید کرتے تھے۔نماز با جماعت کے لئے مجھے ساتھ لے کر جایا کرتے تھے اگر مجھ سے بھی سستی ہو جاتی تو سختی بھی کیا کرتے تھے جب آپ بلا د عربیہ سے واپس آئے تو میری عمر اس وقت دس گیارہ سال کی تھی اسی وقت سے نماز با جماعت کی مجھے عادت ڈال دی تھی۔