حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 696 of 923

حیاتِ خالد — Page 696

حیات خالد 685 گلدسته سیرت پاکیزہ زندگی کی جھلکیاں حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری کی سیرت کے بارے میں سب سے جامع تبصرہ یہی ہے جو متعدد دوستوں نے کیا ہے کہ آپ عالم باعمل تھے۔بھر پور علم جب زندگی کا حصہ بن جائے تو جو تصویر ابھرتی ہے وہ حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری کی تصویر ہے۔جب حضرت مولانا کی سیرت کے بارے میں لکھنے کو کہا گیا تو قریباً ڈیڑھ سو ا حباب نے اس بارے میں چھوٹے بڑے خطوط، مضامین ، نوٹس بھجوائے۔یہ ایک سمندر تھا جس میں ایک حسین زندگی موجیں مار رہی تھی۔اس سمندر میں غوطہ زنی کر کے جو گو ہر تہہ آپ سے سطح آب پر آسکے ہیں وہ آئندہ صفحات میں درج کئے جا رہے ہیں یہ مضمون بہت سے عنوانات کے تحت مدون کیا گیا ہے تا کہ احباب کو حضرت مولانا کی سیرت کے نقوش دلوں پر بٹھانے میں آسانی رہے۔*۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔⭑ تعلق باللہ حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے صاحب کشف والہام بزرگ تھے لیکن آپ نے اپنی عاجزی وانکساری اور بے نفسی کی وجہ سے کبھی بھی اس بات کو نمایاں طور پر بیان نہیں فرمایا۔بزرگان اُمت اور اولیائے کرام کا ہمیشہ یہی طریق رہا ہے۔ہاں یہ بات بھی ہے کہ جب اقتضائے وقت سے اور دوسروں کی تسلی اور یقین کی خاطر اس نعمت خداوندی کا اظہار لا زم ہو جائے تو ایسا کرنا ایک فرض بن جاتا ہے۔حضرت مولانا کی زندگی میں صرف چند ایسے مواقع نظر آتے ہیں جن میں آپ نے اپنے الہامات کا ذکر فرمایا ہے یا اللہ تعالیٰ کی تقدیر نے کسی طرح ان کا اظہار کر وا دیا۔مکرم منظور احمد صاحب اورنگی ٹاؤن کراچی سے اپنے مکتوب محررہ ۱۳ راکتو بر ۱۹۹۶ء بنام مکرم عطاء المجیب صاحب را شد میں تحریر کرتے ہیں:۔0