حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 635 of 923

حیاتِ خالد — Page 635

حیات خالد 630 آخری ایام فریضہ ادا کر رہے تھے ، تین بیٹیاں بھی دیار غیر میں تھیں۔اس وجہ سے یہ صدمہ زیادہ بھاری معلوم ہوا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا اور وفات کی اطلاع ملنے پر خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے افراد بزرگان اور احباب جماعت و مستورات نے ہمارے غریب خانہ پر جوق در جوق تشریف لا کر ہم غمزدوں کی ڈھارس بندھائی اور ہمارے دکھ اور صدمہ کو ہلکا کیا۔اظہار تعزیت کا یہ سلسلہ وفات کی اطلاع ملنے پر رات کو ہی شروع ہو گیا تھا۔نہ صرف ربوہ سے بلکہ پاکستان کے دور و نزدیک کے شہروں اور دیہات سے ہزاروں کی تعداد میں احباب تشریف لائے۔پاکستان اور بیرون ملک اطلاعات بھجوائیں۔جہیز و تکفین اور دیگر انتظامات کے سلسلہ میں ہاتھ بٹایا۔ٹیلیفون ، تاروں اور خطوط کے ذریعہ اظہار تعزیت فرمایا۔تعزیت کی قرارداد میں جماعتی طور پر بھجوائیں۔جو احباب جنازہ کے موقعہ پر ا تشریف نہ لا سکے انہوں نے اپنے اپنے مقامات پر نماز جنازہ غائب ادا کی۔غرض کہ ہر ممکن ما احباب جماعت ہمارے صدمہ میں شریک ہوئے۔باہمی الفت و محبت کا یہ نظارہ اللہ تعالیٰ کا کس قدر عظیم احسان ہے۔اللہ تعالیٰ ان سب بھائیوں اور بہنوں پر اپنے بے پایاں افضال نازل فرمائے۔جنہوں نے خدا تعالی کے فضل سے ہمارے غم زدہ دلوں کو سہارا دیا۔دور و نزدیک سے ہمارے غریب خانہ پر خود تشریف لا کر یا تاروں اور خطوط وغیرہ کے ذریعہ تعزیت اور ہمدردی کرنے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔تعزیت کے خطوط میرے بچوں اور دیگر عزیزوں اور لواحقین کے نام بھی موصول ہو رہے ہیں۔ابھی غم تازہ ہے اور دل محزون ہے میں کوشش کروں گی کہ تعزیت کرنے والے بھائیوں اور بہنوں کے خطوط اور تاروں کا جواب فرداً فرداً بھی دوں۔تا ہم اس اعلان کے ذریعہ میں اپنی طرف سے اور اپنے سب بچوں اور عزیزوں کی طرف سے سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں اور سب کے لئے دعا گو ہوں۔اگر کسی کو جواب نہ دے سکوں تو میری معذرت قبول فرمائیں۔میں عاجزانہ درخواست کرتی ہوں کہ جس طرح پہلے آپ نے ہم سے ہمدردی اور شفقت کا سلوک فرمایا ہے اسی طرح اب بھی دعاؤں کے ذریعہ ہمارا غم ہانکا کرنے کی کوشش فرما ئیں۔دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس اندوہناک صدمہ کی برداشت کی توفیق بخشے۔میرے شوہر کی قربانیوں کو خدا تعالی شرف قبولیت عطا فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں بلند مقام سے سرفراز فرمائے۔نیز ہمارے بچوں کو زیادہ سے زیادہ اور مقبول خدمت دین اور خدمت انسانیت کی توفیق بخشے۔آمین