حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 633 of 923

حیاتِ خالد — Page 633

حیات خالد 628 آخری ایام پہنچا ہے۔آپ تادم آخر میدان عمل میں تمام دینی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے علاوہ تقریر و تحریر کے ذریعہ سے سلسلہ احمدیہ کی خدمت کا حق ادا کرتے رہے۔آپ کی تقریر و تحریر بڑی موثر ہوتی تھی۔تھوڑے مگر بچے تلے الفاظ میں مافی الضمیر ادا کر دینے کی صلاحیت آپ میں بدرجہ اتم موجود تھی۔آپ کا وجود جماعت کے لئے ایک نعمت سے کم نہ تھا۔لجنہ اماء اللہ بھی آپ کے علم سے مستفید ہوتی رہی۔تعلیم القرآن کلاس میں آپ کی خدمات اور سالانہ اجتماع الجمعہ میں آپ کا درس قرآن اس ضمن میں سرفہرست ہیں۔تمام عمر عسرویس ہر حال میں آپ نے اطاعت امام ایدہ اللہ اور خدمت سلسلہ کو اپنا شعار بنالیا تھا اپنے بچوں کو بھی بفضل خدا اسی رنگ میں رنگین کیا۔اپنی مجاہدانہ زندگی کا ایک ایسا نمونہ اپنی اولاد اور جماعت کے نوجوانوں کے لئے قائم کیا جو قابل تقلید ہے۔خدا تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کی تمام مساعی جمیلہ کو جو دین کے لئے آپ نے کیس شرف قبولیت عطا فرما کر آپ کو اعلیٰ علیین میں جگہ دے اور درجات بلند فرماتا رہے۔جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔نیز مولوی صاحب مرحوم کے نمونہ پر ہم سب کو عمل پیرا ہونے کی توفیق دے۔آمین (الفضل ۶ ارجون ۱۹۷۷ ء صفحہ آخر ) بہت سی قرار دادوں کا متن شائع کرنے کے بعد روز نامہ الفضل ربوہ نے درج ذیل نوٹ کے ساتھ تعزیتی قرار دادوں کا ذکر کیا : - سلسلہ احمدیہ کے ممتاز بزرگ، نامور عالم و مبلغ اور بلند پایہ خطیب و مناظر حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب فاضل کی المناک وفات پر اندرون و بیرون پاکستان کی جماعت ہائے احمد یہ میں ہم و غم اور حزن وافسوس کی جو ایک لہر سی دوڑ گئی ہے اس کا احساس ان تعزیتی قرار دادوں سے ہوتا ہے جو جماعت ہائے احمد یہ اور دوسری ذیلی تنظیموں کی طرف سے اب تک موصول ہو رہی ہیں۔بہت سی قرار دادیں الفضل میں شائع ہو چکی ہیں۔اب ان کی اشاعت کی الفضل میں گنجائش نہیں اس لئے ان جماعتوں اور ذیلی تنظیموں کے نام درج ذیل کئے جار ہے ہیں جن کی طرف سے قرار داد ہائے تعزیت کی نقول الفضل کو موصول ہوئی ہیں۔جماعت ہائے احمدیہ :- اسلام آباد، اوکاڑہ ، ایبٹ آباد، بنگلہ دیش ، بہاول پور، بھکر ، پاک چٹن، ٹیکسلا، جہلم، جھنگ صدر، چک نمبر ۱۸ بهوڑو، ضلع شیخو پوره، چک نمبر ۹۸ شمالی ضلع سرگودھا۔چک ۱۲۶ مراد ضلع بہاولنگر ، چک ۱۱۷ چهور ضلع سرگود با حیدر آباد (سندھ) خانپور، رادهن (سندھ)