حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 609 of 923

حیاتِ خالد — Page 609

حیات خالد 604 آخری ایام دلی حزن و ملال کے ساتھ اور در دو سوز سے معمور دعاؤں کے درمیان خالد احمدیت حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب فاضل کا جسد خاکی مقبرہ بہشتی ربوہ میں سپردخاک کر دیا گیا نماز جنازہ حضرت خلیفة المسح الثالث اید واللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے پڑھائی جس میں ہزار ہا احباب شریک ہوئے ربوه / ۳۰ ہجرت ۱۳۵۶ هش ( مطابق ۱۱ جمادی الثانی ۱۳۹۷ هجری ، ۳۰ رمئی ۱۹۷۷ ء ) آج بروز دوشنبه (سوموار ) بعد نماز مغرب اسلام اور احمدیت کی صف اوّل کے مایہ ناز مبلغ و مجاہد فاضل اجل عالم بے بدل اور سلسلہ عالیہ احمدیہ کے نہایت ممتاز جلیل القدر خادم خالد احمد بیت حضرت مولانا ابو العطاء صاحب فاضل کا جسد خاکی ربوہ اور ملک کے دور و نزدیک سے آئے ہوئے ہزار ہا احباب جماعت کے غمناک قلوب، نمناک آنکھوں اور اللہ تعالیٰ کے حضور پُر درد و سوز عاجزانہ دعاؤں کے درمیان مقبرہ بہشتی ربوہ میں سپردخاک کر دیا گیا اور اس طرح اسلام اور سلسلہ عالیہ احمد یہ کا وہ جانتار مجاہد اور شمع خلافت کا وہ پروانہ جو میدان تبلیغ و مناظرہ کا بیباک اور نڈرشہسوار تھا اور جوسلسلہ کے بزرگ علماء کے قابل جانشین کے طور پر عرصہ تک تبلیغی علمی تحریری، تربیتی اور تنظیمی میدان میں گراں قدر خدمات سر انجام دیتار ہا بقضائے الہی اس دنیائے فانی سے ہمیشہ کے لئے رخصت ہو گیا۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْن۔تدفین سے قبل مسجد مبارک سے ملحقہ شرقی میدان میں بعد نماز مغرب سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی جس میں مقامی احباب کی نہایت کثیر تعداد کے علاوہ پیر ونجات مثلاً لاہور، کراچی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، ساہیوال، گوجرو، جھنگ، لائل پور، سرگودہا اور بہت سے دیگر مقامات سے بھی تشریف لانے والے ہزار ہا احمدی احباب شامل ہوئے۔جیسا کہ کل یہ المناک اطلاع مختصر أ شائع ہو چکی ہے حضرت آخری بیماری کے مختصر حالات مولوی صاحب رحمہ اللہ ۲۹، ۳۰ رمئی کی درمیانی شب کو سوال ایک بجے اس جہان فانی سے اچانک رحلت فرما گئے تھے۔۲۹ مئی بروز اتوار صبح دس بجے کے قریب