حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 600 of 923

حیاتِ خالد — Page 600

حیات خالد 594 ذاتی حالات بسم اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ بخدمت حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ بنصرہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته یہ ناچیز، نابکار حضرت اقدس کی گزشتہ ڈاک میں حضور کو لکھ چکا ہے کہ کابل کے مبلغین میں مجھ کو بھی اجازت فرما دیں۔اب میں اس عریضہ کے ذریعہ حضور سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ مجھ گنہگار کو اس خدمت کے لئے قبول فرمایا جاوے اور دعا فرما دیں کہ اللہ تعالٰی کامل ایمان استقامت اور ثبات عطا فرما دے۔والسلام خاکسار نالائق اللہ دتا جالندھری ( کارکن تالیف (۱۹۲۴-۹-۸ بہتر ہو کہ میرے نام کا بورڈ وغیرہ پر اعلان نہ فرمایا جاوے۔خاکسار اللہ دتا جالندھری