حیاتِ خالد — Page 581
حیات خالد 575 ذاتی حالات صاحبہ کی شادی محترم مولوی حکیم خورشید احمد صاحب شاد ( سابق صدر عمومی ربوه و پر و فیسر جامعه احمدیه ربوہ) کے ساتھ ہوئی۔محترمہ کے ہاں کوئی اولاد نہ ہوئی۔محترمہ موصوفہ کا تذکرہ اس قابل ہے کہ الفرقان کے صفحات سے حاصل کر کے اسے اس کتاب کی زینت بنایا جائے۔ملاحظہ فرمائیے۔حضرت مولانا لکھتے ہیں۔میری بیٹی عزیزہ امتہ اللہ خورشید مدیرہ مصباح کا افسوسناک انتقال میری نہایت پیاری بچی عزیزہ امتہ اللہ بیگم مورخہ ۲۶ ستمبر کو سوا دس بجے شب ہمیں افسردہ و رنجور چھوڑ کر اپنے رب کے پاس چلی گئی۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ - بلانے والا ہے اُسی ހނ پیارا اے دل تو جاں فدا کر آج اس سانحہ پر دو ہفتے بیت چکے ہیں۔بلا مبالغہ ہزاروں محبت کرنے والے بھائیوں اور بہنوں نے ، افراد نے اور جماعتوں نے اپنے پر خلوص تعزیت ناموں ، تاروں ، خطوط، قراردادوں اور ملاقاتوں کے ذریعہ اس صدمہ میں شرکت فرما کر کافی حد تک دل کے بوجھ کو ہلکا کیا ہے۔جزا ہم اللہ احسن الجزاء۔ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے اور احباب اپنے پر محبت پیغامات سے حق اخوت کو ادا کر رہے ہیں۔میں تہ دل سے ان سب کا ممنون ہوں۔اللہ تعالیٰ ان سب بھائیوں اور بہنوں کو ہر صدمہ اور آفت سے محفوظ رکھے اور ان سب پر اپنے فضلوں کی بارش برسا تار ہے۔آمین یا رب العالمین۔ان حوصلہ آفریں حالات کے باوجود اور اس علم کے باوجود کہ ہر پیدا ہونے والا بہر حال فانی ہے۔جی و قیوم صرف ہمارے حقیقی آقا و خالق رب العالمین کی ذات ہے، پھر صبر و برداشت کی فضیلت کے جاننے کے باوجود ابھی تک طبیعت پر ایک بوجھ ہے۔اور بقول حضرت خنساء يُذَكِّرُنِي طُلُوْعُ الشَّمْسِ صَخْرًا وَاذْكُرُهُ لِكُلّ غُرُوبِ شمي یہ حال ہے کہ عزیزہ امتہ اللہ بیگم کو بھلایا نہیں جا سکتا۔زندگی کے ہر موڑ پر اس کا تصور سامنے آ جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے میں نے ہمیشہ اپنے سید و مولی حضرت محمد مصطفی میں ہے کے اس ارشاد کو مد نظر