حیاتِ خالد — Page 553
حیات خالد 546 متفرق دینی خدمات حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے نے اپنے پیغام میں لکھا: - " مجوزہ رسالہ تحیۃ الاذہان کے متعلق آپ کا خط موصول ہوا۔آپ کو مبارک ہو کہ آپ ایک بہت پرانی یادگار کو زندہ کر رہے ہیں۔یہ رسالہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے غالباً سترہ سال کی عمر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں شروع کیا تھا۔اور اس کی غرض و غایت احمدی نوجوانوں کے ذہنوں میں دینی خدمت کے لئے روشنی پیدا کرنا اور انہیں اس کام کا اہل بنانا اور تحریر کی مشق کرانا تھی۔اور اپنے وقت میں اس رسالہ نے بہت عمدہ خدمت سر انجام دی۔میں امید کرتا ہوں کہ اس رسالے کا دور ثانی بھی دور اول کی طرح مبارک اور مثمر بمرات حسنہ ثابت ہوگا۔“ حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ جنرل سیکرٹری لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے پیغام بھجوایا : - ”ہماری جماعت میں اس وقت تک کوئی بچوں کا رسالہ نہیں تھا۔احمدی بچوں اور بچیوں کی تربیت اور ان کی ذہنی نشو و نما کے لئے ایک ایسے رسالہ کی جماعت میں انتہائی ضرورت تھی جو بچوں میں مذہبی جوش، دین کے لئے غیرت اور اسلامی اخلاق پیدا کرنے کا موجب ہو۔اس کے ذریعہ ان کو اپنے اسلاف کے کارنامے معلوم ہوں اور بچے ان کو پڑھ کر دین کے غیور فرزند بنیں۔الحمد للہ کہ اس اہم ضرورت کو مکرم مولانا ابو العطاء صاحب تحمید الاذہان کے ذریعہ پورا کر رہے ہیں۔خدا کرے یہ رسالہ انتہائی طور پر مقبول ہو اور جس غرض کے لئے جاری کیا جا رہا ہے اس غرض کو پورا کرنے ولا ہو۔احمدی ماں باپ کو چاہئے کہ اس رسالہ کوضر در منگوائیں تا کہ ان کے لڑکے اور لڑکیاں اس کو پڑھ کر فائدہ اٹھائیں۔حضرت صاحبزاد و مرزا منور احمد صاحب نائب صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ نے اپنے پیغام میں کہا :- پیارے بچو! محترم مولانا ابوالعطاء صاحب نے مجھ سے خواہش کی ہے کہ رسالہ تمیز الاذہان جو احمدی بچوں اور بچیوں کے نام عنقریب شائع ہو رہا ہے کے لئے بحیثیت نائب صدر خدام الاحمدیہ کوئی پیغام تحریر کروں۔۔آپ کے اس رسالے کا نام بہت با برکت ہے مگر ہمیشہ یہ یا درکھیں کہ صرف رسالہ کے نام کا بابرکت ہونا پڑھنے والے کے لئے بابرکت نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ اس کے مضامین کو اچھی طرح پڑھ کر اور ان پر غور کر کے اپنی