حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 549 of 923

حیاتِ خالد — Page 549

حیات خالد 542 متفرق دینی خدمات کیا۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے نام حضرت مولانا کا خط ذیل میں درج ہے۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ کوئٹہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ سیدی و مولائی حضرت امیر المومنین خلیفہ مسیح الثانی اید کم اللہ بنصرہ السلام علیکم ورحمہ اللہ و برکاته اللہ تعالیٰ حضور کو صحت کاملہ عطا فرمائے اور فعال لمبی زندگی بخشے آمین ثم آمین۔خاکسار حضور کا نا چیز خادم ہے۔میرے والد صاحب مرحوم نے میری زندگی حضور کی خدمت میں وقف کی تھی اور میں نے بھی وقف کا عہد کیا تھا۔میں حضور کے ارشاد اور حضور کی نگرانی میں صدر انجمن احمدیہ میں مختلف کاموں پر مامور رہا۔الحمد للہ کہ ۳۶٬۳۵ سال تک اللہ تعالیٰ نے کچھ کام کرنے کی توفیق بخشی۔ذرو نو از ارحم الراحمین اسے قبول فرمائے۔آمین ثم آمین۔گزشتہ سال صدر انجمن احمدیہ کے قواعد کے مطابق میں ریٹائر ڈ ہوا ہوں۔دو تین سال سے بلڈ پریشر وغیرہ کی تکلیف بھی رہی ہے۔اب میں محسوس کرتا ہوں کہ میری صحت گزشتہ سال کی نسبت بہتر ہے۔یوں میں اپنے وعدہ کے موافق تازیست خدمت اسلام کرتا رہوں گا۔رسالہ الفرقان نکالنے کے علاوہ ہر موقعہ پر نظارتوں اور جماعتوں کی ضرورت کے مطابق حتی الامکان تعمیل کرتا ہوں۔وباللہ التوفیق۔تصنیفی کام بھی کر رہا ہوں۔آج میرے دل میں تحریک پیدا ہوئی ہے کہ میں حضور ایدہ اللہ بصرہ کی خدمت میں پھر تجدید وقف کر دوں، گو میری صحت کمزور ہے تاہم اگر حضور پسند فرما ئیں تو اپنی زیر نگرانی کوئی کام سپرد فرما سکتے ہیں۔ذرہ نوازی ہو گی۔اس خواہش کے اظہار کے ساتھ خاص دعا کی درخواست بھی کرتا ہوں رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ نوٹ : خاکسار آج شام کوئٹہ سے ربوہ کے لئے روانہ ہورہا ہے۔انشاء اللہ خاکسار نا چیز خادم ابو العطاء جالندھری ۱۹۶۴ء۹-۳ آپ کے اس خط کے جواب میں دفتر پرائیویٹ سیکرٹری کی طرف سے درج ذیل جواب موصول ہوا۔