حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 461 of 923

حیاتِ خالد — Page 461

حیات خالد 457 ماہنامہ الفرقان محسوس ہوتا تھا کہ آپ کو پڑھ نہیں سن رہے ہیں۔آپ کا مقبول عام دینی وعلمی مجلہ ” الفرقان تمام ادیان پر مستند وثقہ معلومات کے گنجینے کا حکم رکھتا تھا۔0 لکھتے ہیں :- O (ہفت روزہ لاہور ۱۷ جون ۱۹۷۷ء صفحه ۴ و ۱۴) محترم مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر سابق مربی سلسلہ سری لنکا، ماریشس اور سیرالیون آپ کا مجلہ الفرقان تبلیغی رسالہ تھا۔جسکی وجہ سے احمدیوں کی دشمن پر دھاک بیٹھی ہوئی تھی۔صوفی محمد اسحاق صاحب سابق مبلغ سیرالیون، گھانا ، لائبیریا ، کینیا و یوگنڈا ، سابق استاذ جامعہ احمدیہ الفضل میں ایک مطبوعہ مضمون میں رقم فرماتے ہیں :- حضرت مولوی صاحب مرحوم رسالہ الفرقان کے بانی ایڈیٹر تھے اور اپنی گوند گوں مصروفیات کے باوجود آپ نے اسے پورے چھبیس سال تک اپنی ذاتی کاوش اور محنت سے جاری رکھا۔محترم صوفی صاحب نے مزید لکھا کہ :- الفضل ۱۳ نومبر ۱۹۷۷ء صفحہ ۴ کالم نمبر۴) الفرقان میں آپ نو خیز احمدی شعراء کی حوصلہ افزائی بھی کیا کرتے تھے۔یہ نا چیز اپنی عربی اور اُردو شاعری میں آپ کی نوازش سے مستفید ہوتا رہا۔مولانا محمد صدیق صاحب فاضل گورداسپوری سابق امیر و مبلغ انچارج امریکہ و سیرالیون حال نائب وکیل التبشیر ربوہ رقم فرماتے ہیں:۔آپ قلم کے دھنی تو تھے ہی دین حق کی مدافعت میں اپنے پر امن مگر زور دار علمی حملوں سے مخالفین کو ساکت کر دیتے تھے۔آپ نے ۱۹۵۱ء میں "الفرقان جیسا بلند پای علمی اور تحقیقی رسالہ جاری فرما کر قرآن مجید کے فضائل اور اس کے محاسن اور احمدیت کے مخالفین کے اعتراضات کے مسکت جوابات دے کر ایک مثال قائم کر دی۔آپ نے سلطان القلم حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کی جماعت کے ایک روحانی خادم کی حیثیت سے قلم کے وہ جو ہر دکھائے کہ آئندہ نسل کے لئے وہ ایک مشعل راہ کا کام دے سکتے ہیں“۔0 محترم چوہدری عبد القدیر صاحب قادیان سے لکھتے ہیں :- آپ نے ۱۹۵۱ء میں ماہنامہ الفرقان جاری کیا جس کے سب کچھ آپ خود ہی تھے۔جن