حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 350 of 923

حیاتِ خالد — Page 350

حیات خالد 350 ممالک بیرون کے اسفار ہندوستان کی سرحد میں داخل ہوتے دیکھ کر کہنے لگا کہ ابا جان ان پرندوں سے کوئی پاسپورٹ طلب نہیں کرتا۔یہ بات تو ایک لطیفہ تھی مگر میں نے سوچا کہ فطرت بول رہی ہے۔در حقیقت جب انسان روحانی فضا میں پرواز کرنے والا آسمانی طائر بن جاتا ہے تو اس کی نظر ان مادی حدود و قیود سے یقین بالا ہو جاتی ہے۔حضرت مسیح اور باقی انبیاء اپنے اتباع میں روحانی تلخ کے ذریعہ سے ہی قوت پرواز پیدا کرتے تھے۔اس مقام کے پرندے مادی بندشوں سے بے نیاز ہو جاتے ہیں اور وہ آدمزادوں کو بھائی بھائی سمجھتے ہیں۔امرتسر سے ہم ریل میں سوال ہوئے۔شیخ خورشید احمد صاحب قادیان جانے والی پہلی گاڑی اسٹنٹ ایڈیٹر افضل اور دوسرے کئی احباب بھی اس گاڑی سے قادیان جا رہے ہیں۔یہ گاڑی اس پلیٹ فارم سے روانہ ہوئی جہاں سے کم و بیش ربع صدی پیشتر قادیان کی ریلوے لائن کے افتتاح کے روز پہلی گاڑی روانہ ہوئی تھی۔جس میں بطور افتتاح ہمارے امام تمام حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ اور دیگر بہت سے بزرگ بھی سوار تھے۔میں نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ اس پلیٹ فارم سے پہلی مرتبہ گاڑی روانہ ہوئی تھی اور میں اس میں بھی سوار تھا مگر کہاں وہ خوشی ومسرت کا سماں اور نعرہ ہائے تکبیر کی بلند آواز میں اور کہاں آج کا یہ سفر ؟ اس تصور کو دبا کر آستانہ الوہیت پر دل جھک گیا۔شیخ خورشید احمد صاحب نے بتایا کہ پہلی گاڑی میں سوار ہونے والوں میں وہ بھی شامل تھے۔ہماری گاڑی چار بجے قادیان پانچی گئی۔ریلوے سٹیشن پر اور ہی قسم کا ہجوم دیار محبوب میں پہنچ کر تھا۔کثرت سے ٹانگے موجود تھے۔لال دین احمدی ٹانگہ والا کے ٹانگہ میں سوار ہو کر ہم مہمان خانہ پہنچے۔اب یہاں نئی زمین تھی اور نیا آسمان تھا۔مسجد مبارک میں عصر کی نماز ادا کی۔دیکھے پیچانے بزرگوں اور عزیزوں سے مل کر دل کی جیب کیفیت تھی۔دیار محبوب میں ان دھونی رمانے والے درویشوں کو دیکھ کر نا قابل بیان سرور حاصل ہوا۔دل بار بار کہتا تھا کہ خدا ان کی عمروں میں برکت دے اور ان کے حوصلوں میں مزید بلندی بخشے اور ان کی ساری دعاؤں کو قبول فرمائے۔شام سے پہلے پہلے ہم بہشتی مقبرہ گئے۔دعائیں کیں۔یونہی آفتاب غروب ہوا تو روز مرہ کے طریق کے مطابق سفید منارة امسیح کی بلند چوٹی سے میاں سراج الدین صاحب مؤذن نے اذان کی آواز بلند کی۔مسجد مبارک اور مسجد ناصر آباد سے بھی اذانوں کی صدا بلند ہوئی۔آسمان پر دور مغرب میں