حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 332 of 923

حیاتِ خالد — Page 332

حیات خالد 331 بلا دعر بیہ میں تبلیغ اسلام پس را بالا و بالا را پستی آورد ز ابر آب و شبنم سوئے جہاں، تاب آورد اُس نے عاجزی اختیار کرنے والوں کو بلند مقام پر فائز کیا اور متکبروں کا سر نیچا کیا۔وہ آسمان سے ایسا پانی اور شبنم اہل جہاں کی طرف لایا جس نے دنیا کو منور کر دیا۔کس ندانست و نمیداند حدود قدرتش انگین از مگس و سنگلاخ آب آورد کوئی بھی اس کی قدرت کی حدود کو جانتا تھا نہ جانتا ہے۔اُس نے مکھی کے ذریعہ (مصفی ) شہد بنایا اور سخت پتھروں سے پانی جاری کیا۔در نماز پنجگانہ بود ایما پیر یا مهدی آخر زمان را ز پنجاب آورد اُس نے مہدی آخر زماں کو پنجاب سے ظاہر فرمایا (جیسا کہ) ہمارے لئے پنجگانہ نماز میں اشارہ تھا۔آنکه ابراهیم را از صلب آذرمی کشد داعی الله را ز ہند از بهر اعراب آورد وہی ہے جس نے ابراہیم کو آزر کی نسل سے پیدا کیا اور ایک داعی الی اللہ کو ہند سے عربوں کی ہدایت کیلئے لایا۔حق چو در آخر زمان در هند احمد آفرید ے سزد گر خادمش اعمال اصحاب آورد کیونکہ اللہ تعالی نے ہندوستان میں احمد کو آخری زمانے میں مبعوث فرمایا اس لئے اگر اُس کے خادم صحا بہ جیسے اعمال بجالائی تو یقیناً وہ اس کے سزاوار ہیں۔بوالعطاء اے داعی الله از طفیل خواست حق سوئے بیداری عرب را از گران خواب آورد اے اللہ کی طرف دعوت دینے والے ابو العطاء اللہ تعالیٰ نے تیرے ذریعہ سے چاہا ہے کہ وہ اہل عرب کو خواب غفلت سے بیدار کرے۔