حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 238 of 923

حیاتِ خالد — Page 238

حیات خالد 244 مناظرات کے میدان میں مناظرہ میں اٹھوال ، شاہ پور، کنجراں، نارواں، دھرم کوٹ بگه ، ونجواں ، خان فتح کھوکھر ، کوہا، پیروشاہ ، تھ غلام نبی ، سیاں، فیض اللہ چک، تلونڈی جھنگلاں، ہمرا، دیال گڑھ ، قادیان اور دیگر قریب کی جماعتوں کے افراد شامل ہوئے۔جنہوں نے باوجو د سنی مناظر کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی شان میں نازیبا الفاظ سننے کے صبر سے کام لیا۔ہم مجسٹریٹ صاحب بہادر کنور بلبیر سنگھ صاحب اور سردار دیوان سنگھ صاحب انچارج دھار یوال اور دیگر پولیس کا جو موقع پر موجود تھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔دل محمد صدر مناظرہ۔نائب انچارج مقامی تبلیغ۔قادیان (روز نامه الفضل قادیان دار الامان ۱۵ دسمبر ۱۹۴۴ء صفحه ۶ جلد ۳۲ نمبر ۲۸۴) مكرم عبدالحمید صاحب مفتی میر واعظ مولوی غلام حسن شاہ صاحب سے مباحثہ پاک صدر جماعت احمدیہ یاری پورہ کشمیر تحریر فرماتے ہیں۔حضرت مولانا ابو العطاء صاحب جالندھری نے جہاں وادی کشمیر میں بہائیت کا قلع قمع فرمایا تھا وہاں آپ نے ہمارے علاقے کے مفتی میر واعظ مولوی غلام حسن شاہ صاحب کے ساتھ مباحثہ کر کے حقانیت احمدیت کی نمایاں برتری قائم کی۔غالباً ۱۹۳۵ء کی بات ہے۔( چونکہ خاکساران ایام میں کم سن تھا۔درست تاریخ یاد نہیں) جب آپ یاری پورہ کے مقام پر موسم گرما میں قیام فرما تھے۔چند غیر از جماعت دوستوں نے اپنے مفتی صاحب کو حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب کے ساتھ وفات عیسی علیہ وو السلام " اور " صداقت مسیح موعود علیہ السلام کے موضوعات پر تبادلہ خیال کرنے پر آمادہ کیا۔حضرت مولانا کو دعوت دی گئی۔آپ نے نہایت خوشی سے دعوت مباحثہ قبول کر لی اور جماعت کے چند عہدو داران محترم میر غلام محمد صاحب مرحوم، محترم راجہ فضل الرحمن خان صاحب وغیرہ کے ساتھ مفتی صاحب کے ہاں تشریف لے گئے۔مفتی صاحب بھی ان دنوں ہمارے گھر کے قریب ہی قیام فرما تھے۔مفتی صاحب نے عربی میں بات شروع کر کے اپنی عربی دانی اور علمی قابلیت کا مظاہر کر کے محفل میں اپنا رنگ جمانے کی کوشش کی لیکن جب حضرت مولانا نے رواں دواں عربی میں گفتگو شروع کی تو چند ہی منٹوں میں مفتی صاحب سخت پریشان اور خوفزدہ ہو کر پسینہ پسینہ ہو گئے اور یہاں تک ہوا کہ مباحثہ سے فرار کی کوشش شروع کر دی۔ہر چند کہ معتقدین نے بہت کوشش کی کہ کچھ بات بن جائے لیکن مفتی صاحب آمادہ نہ ہوئے۔بمشکل چند باتیں کیں جن کا حضرت مولانا نے بڑے احسن رنگ میں مدلل جواب دیا۔