حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 105 of 923

حیاتِ خالد — Page 105

حیات خالد 111 مناظرات کے میدان میں میں مدعی آریہ سماج ہوگی اس میں مدعی جماعت احمد یہ ہوگی۔پنڈت صاحب نے کہا کہ مدعی ہم ہی ہونگے پھر انہوں نے فن مناظرہ کی کتاب الرشید یہ سے مدعی کی تعریف عربی میں پڑھی مگر عربی پڑھنے میں اعرابی غلطی کر گئے۔میں نے ٹوک دیا۔جھنجھلا کر کہنے لگے آپ میری غلطیاں نکالنے آئے ہیں؟ میں نے کہا اور کس لئے آیا ہوں؟ کہنے لگے کہ کیا لفظی غلطیاں نکالنے آئے ہیں؟ میں نے کہا کہ لفظی غلطیاں بھی اور معنوی غلطیاں بھی نکالنے آیا ہوں۔پھر میں نے کہا کہ رشیدیہ کی تعریف میں مثبت دعویٰ والے کو مدعی قرار دیا گیا ہے اس لئے ہم ہی مدعی ہیں آپ تو منکر ہیں۔پنڈت صاحب پہلو بدل کر کہنے لگے کہ ہم نے آپ کو بلایا ہے اس لئے مدعی ہم ہی ہونگے۔میں نے کہا کہ پنڈت صاحب بلانے والے کو داعی کہتے ہیں مدعی نہیں کہتے۔اس پر پنڈت صاحب کھسیانے ہو گئے مسلمانوں نے نعرہ تکبیر لگا دیا۔آریہ سماجی صدر جو ایک شریف ایڈووکیٹ تھے کھڑے ہو گئے اور کہا کہ میری درخواست ہے کہ یہ ہمارا مندر ہے اس جگہ نعرہ تکبیر نہ لگایا جائے۔آپ مسلمانوں کو روک دیں۔میں نے احباب کو اس طرف توجہ دلا دی۔دوسری درخواست آریہ صدر نے با ادب طور پر یہ کی کہ مناظرہ شروع ہونا چاہئے۔میں نے کہا کہ اگر چہ حق تو ہمارا ہی ہے کہ پہلی اور آخری تقریر ہماری ہو لیکن پہلی تقریر آریہ مناظر کر لے اور آخری ہم کر لیں گے اس پر صدر صاحب بہت خوش ہوئے اور دس دس منٹ کی باری مقرر ہوئی۔پنڈت دھرم بھکشو نے دو اعتراض کئے۔(۱) یہ کہ مرزا صاحب کی پیشگوئی پنڈت لیکھرام سے قتل ہو جانے کی نہ تھی انہوں نے تو نشان دیکھ کر مسلمان ہونا تھا۔قتل ہو جانے سے پیشگوئی جھوٹی ثابت ہوئی۔(۲) مرزا صاحب نے اپنے کسی مرید کو بھیج کر قتل کروا دیا تھا۔میں نے کہا کہ آپ کے دونوں اعتراض متضاد ہیں جب پیشگوئی قتل کی نہ تھی بلکہ پنڈت جی کے قتل ہونے سے جھوٹی ثابت ہو جاتی تھی تو کیا حضرت مرزا صاحب نے آدمی بھیج کر اپنی پیشنگوئی کو جھوٹا ثابت کرنا چاہا ؟ اس لئے یا تو آپ اس اعتراض کو واپس لیں کہ پیشگوئی قتل کی نہ تھی اور یا اس اعتراض کو غلط قرار دیں کہ حضرت مرزا صاحب نے آدمی بھیج کر پنڈت لیکھرام کو قتل کر دیا تھا۔بتلائیے آپ کس اعتراض کو واپس لیتے ہیں؟ یہ گرفت ایسے زور دار انداز میں کی گئی کہ مسلمانوں نے بے قابو ہو کر پھر نر پنجیر لگا دیا جنہیں پھر روکنا پڑا اور پنڈت جی حیران رہ گئے۔مناظرہ جاری رہا میں نے حوالہ جات دکھائے کر لیکھرام کے قتل کی پیشگوئی تھی۔خود پنڈت صاحب نے بھی اسے تسلیم کیا ہے۔(کلیات آریہ مسافر ) باقی رہا مسلمان ہونے کا موقعہ ملنا تو وہ پنڈت صاحب کومل گیا تھا۔چھ بجے شام ان پر حملہ ہوا تھا اور بعد