حیات بشیر

by Other Authors

Page 76 of 568

حیات بشیر — Page 76

76 مسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز بھی اس میں شریک ہوئے اور قریباً تمام اصحاب نے کچھ نہ کچھ اشعار بھی تیار کئے جو حضور کی ہدایت کے ماتحت باری باری پڑھے گئے۔خود حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ نے بھی ایک رباعی اور ایک نظم پڑھ کر سنائی اور پھر دعا پر یہ جلسہ برخاست ہوا۔اس جلسہ میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے بھی اپنا تازہ کلام پیش کیا جس کا مطلع تھا آج دل مسرور ہے اپنا طبیعت شاد ہے مسجد لنڈن کی رکھی جا رہی بنیاد ۲۳ ستمبر کو حضور معہ خدام واپس تشریف لے آئے۔نومبر ۲۰ ء میں آپ نے اپنے مکان کی توسیع کی۔۱۳۱ دسمبر ء میں جلسہ سالانہ کے موقع پر آپ کو اندرون قصبہ کے انتظامات کا حضور نے افسر اعلیٰ مقرر فرمایا۔۱۳۲ اس سال کو یہ خصوصیت حاصل ہے کہ اس میں آپ نے پانچ تازہ نظمیں لکھیں جو الفضل کے مختلف پرچوں میں شائع ہوئیں۔۱۹۲۱ء کے واقعات ۱۹۲۱ء کے شروع میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے ناظران سلسلہ میں پھر تبدیلی فرمائی اور حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کو ناظر امورعامہ کی بجائے ناظر تعلیم وتربیت مقرر فرما دیا۔۱۳۳ نظارت کا کام سنبھالنے کے بعد آپ نے جماعتی تربیت کے لئے جو ذرائع اختیار فرمائے ان میں سے ایک ذریعہ یہ بھی تھا کہ آپ قریباً روزانہ ایک مختصر سی نصیحت بورڈ پر لکھ کر احمد یہ چوک میں آویزاں کروا دیتے تھے جس کا مقصد لوگوں کو شریعت کے ضروری احکام کی طرف توجہ دلانا ہوتا تھا۔۱۳۴ سيرة المہدی کی تدوین کا کام ۴ رمئی ۲۱ ء کو آپ نے اپنی مشہور تصنیف سیرۃ المہدی حصہ اوّل کی تدوین کا کام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بیت الدعا میں بیٹھ کر شروع فرمایا۔۱۳۵ نظارت تعلیم وتربیت کا کام چونکہ بڑا اہم اور ذمہ داری کا کام تھا۔اس لئے دسمبر ۲۱ سے دو تین ماہ کیلئے عارضی طور پر حضرت مولوی محمد دین صاحب نے ریویو آف ریلیجنز کی ایڈیٹری