حیات بشیر

by Other Authors

Page 69 of 568

حیات بشیر — Page 69

69 مقدس عهد ان کوائف سے ظاہر ہے کہ باوجود اس کے کہ سال بھر تک آپ کی مستقل تقرری کا کوئی فیصلہ نہ ہوا آپ نے خود اس بارہ میں کوئی درخواست نہ دی اور نہ ہی صدر انجمن احمدیہ کو توجہ دلائی۔یہ سب کچھ اس مقدس عہد کی وجہ سے تھا جو آپ نے سلسلہ کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف کرتے وقت کیا تھا کہ ہم ہمیشہ سلسلہ کی خدمت میں زندگی گزاریں گے اور کبھی کسی معاوضہ یا ترقی یا حق کا مطالبہ نہیں کریں گے۔“ انا قیمتی مضامین ریویو آف ریلیجنز کی ایڈیٹری کے دور میں آپ نے کئی قیمتی مضامین تحریر فرمائے۔جولائی کاء میں آپ نے وفات مسیح کے عنوان سے ایک پُر مغز مقالہ تحریر فرمایا جو بعد میں الحجة البالغہ کے نام سے شائع ہوا۔اسی طرح الفضل میں بھی وقتاً فوقتاً آپ مضامین لکھتے رہے۔چنانچہ مئی کاء میں آپ نے اسمہ احمد پر ایک لطیف مضمون تحریر فرمایا۔۲ بہر حال صدر انجمن احمدیہ میں آپ کی باقاعدہ رکنیت کا آغاز ۶ فروری کاء سے ہوا۔اس سے قبل آپ تمام خدمات آنریری طور پر سر انجام دیتے تھے۔صدر انجمن احمدیہ کی رکنیت میں آنے کے وقت آپ کا قد ۵ فٹ ۸ اینچ تھا اور آپ کی تعارفی علامت بائیں ہاتھ کے انگوٹھے ایک زخم کا نشان تھی۔بمبئی میں ایک تبلیغی وفد ۱۰۲ پر ۳ اگست ۱۷ء کو مبلغین کا ایک وفد جو حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب، حضرت میر محمد اسحاق صاحب، حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی اور حضرت مولوی محمد اسماعیل صاحب فاضل پر مشتمل تھا۔حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ کی ہدایت کے ماتحت بمبئی بھجوایا گیا حضور برستی بارش میں قصبہ سے باہر تک ساتھ تشریف لے گئے اور دُعا کے ساتھ وفد کو رخصت فرمایا۔اس وفد کی جو رپورٹیں الفضل میں شائع ہوئیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ انجمن ضیاء الاسلام میں آنحضرت ﷺ کی عالمگیر بعثت پر حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کی ایک تقریر ہوئی۔سلے اسی طرح آپ نے بمبئی میں دو ٹریکٹ تحریر فرمائے۔ایک مسیح موعود کے متعلق اور دوسرا اس بارہ میں کہ آئمہ وخلفا کے لئے ضروری نہیں کہ وہ آنحضرت ﷺ کی جسمانی اولاد ہوں۔آنے