حیات بشیر

by Other Authors

Page 68 of 568

حیات بشیر — Page 68

68 مضمون مسئلہ کفر و اسلام پر ستمبر ۱۶ ء میں آپ نے مسئلہ کفر و اسلام پر ایک نہایت بیش قیمت مضمون لکھا جو بہت پسند کیا گیا۔یہ مضمون الفضل کے دو نمبروں میں شائع ہوا۔22 لائبریری کی نگرانی دسمبر ۱۶ء میں چونکہ حضرت مفتی محمد صادق صاحب نے اپنا کتب خانہ جس میں قریباً ۵ ہزار کتابیں تھیں۔صدر انجمن کو دیدیا تھا۔اس لئے انجمن نے اس کتب خانہ کا انتظام حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کے سپرد کر دیا اور مدرسہ احمدیہ کا ایک بڑا کمرہ اس کے لئے مخصوص کیا گیا۔ریویو آف ریلیجنز کی ایڈیٹری کچھ ماہ اوپر بتایا جا چکا ہے کہ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کا تقرر بعہدہ مدرس ریاضی کے لئے ہوا تھا۔اس عرصہ میں ضروری تھا کہ دفتر تعلیم الاسلام ہائی سکول کی طرف سے اس عارضی تقرر کی توسیع یا آپ کے استقلال کے متعلق صدر انجمن احمدیہ میں رپورٹ کی جاتی۔مگر کسی غلطی کی وجہ سے کوئی رپورٹ نہ آئی۔اس دوران میں چونکہ حضرت مولوی شیر علی صاحب ایڈیٹر ریویو آف ریلیجنز کی خدمات ترجمۃ القرآن کیلئے حاصل کر لی گئیں۔اسلئے ان کے قائمقام کے طور پر حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کی خدمات ایک سال کے لئے صیغہ اشاعت اسلام میں ریویو آف ریلیجنز اردو اور انگریزی کی ایڈیٹری کے لئے منتقل کر دی گئیں۔229 مدرس ریاضی کے عہدہ پر آپ کا تقرر کچھ عرصہ بعد پھر سیکرٹری صاحب صدر انجمن احمدیہ نے رپورٹ کی کہ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کا مستقل تقرر بطور ریاضی مدرس ۶ / فروری کاء سے منظور کیا جائے تاکہ ان کے حقوق ترقی و رخصت محفوظ رہ سکیں۔اس پر صدر انجمن احمدیہ نے فیصلہ کیا کہ ”مرزا بشیر احمد صاحب کا تقرر بعہدہ مدرس ریاضی 4 فروری کاء سے مستقل کیا جاتا ہے اور یکم فروری ۱۸ ء سے اُن کی خدمات کلی طور پر صیغہ اشاعت اسلام میں بعہدہ اسٹنٹ ایڈیٹر ریویو آف ریلیجنز منتقل کی جاتی ہیں۔اسٹنٹ ایڈیٹر کا گریڈ ۲۰۰-۲۰-۱۰۰ ہوگا۔سال حال کے لئے افسر مدرسہ احمدیہ اور مینیجر تعلیم الاسلام ہائی سکول دونوں پر مرزا بشیر احمد صاحب کو مقرر کیا جاتا ہے۔‘ من