حیات بشیر

by Other Authors

Page 447 of 568

حیات بشیر — Page 447

447 تعالیٰ کا شرک ہے اور پھر دوسرے نمبر پر سب سے بڑا گناہ والدین کی نافرمانی اور ان کی خدمت کی طرف سے غفلت برتنا ہے۔اور پھر یہ بات کہتے ہوئے آپ تکئے کا سہار ا چھوڑ کر جوش کے ساتھ بیٹھ گئے۔اور فرمایا پھر اچھی طرح سن لو کہ اس کے بعد سب سے بڑا گناہ جھوٹ بولنا ہے اور آپ نے اپنے آخری الفاظ کو اتنی دفعہ دہرایا کہ ہم نے آپ کی تکلیف کا خیال کرتے ہوئے دل میں کہا کہ کاش اب آپ خاموش ہو جائیں۔اور اتنی تکلیف نہ اٹھا ئیں۔۲۰ صلى الله عن عمر بن الخطاب قال قال الرسول عل الايمان ان تومن بالله وملائكته وكتبه ورسله واليوم الأخر وتومن بالقدر خيره وشره - ۲۱ ترجمہ:حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایمان یہ ہے کہ تو اللہ پر اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر اور یوم آخر یعنی جزا وسزا کے دن پر ایمان لائے اور اس کے علاوہ تو خدا کی تقدیر خیر وشر پر بھی ایمان لائے۔۲۲ رض : عن ابن عمر قال قال رسول الله بنى الاسلام على خمس شهادة ان لا اله الا الله وان مـحـمـداً عبده ورسوله واقام الصلوة و ايتاء لزكوة وحج البيت وصومُ رمضان۔۲۳ ترجمہ: عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول الله الله فرماتے تھے کہ اسلام کی بنیاد پانچ باتوں پر رکھی گئی ہے۔اس بات کی دل اور زبان سے گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی ہستی قابل پرستش نہیں اور یہ کہ محمد ہے خدا کے بندے اور اس صل الله کے رسول ہیں۔۲: نماز قائم کرنا۔۳: زکوۃ دینا۔۴: بیت اللہ کا حج بجا لانا۔۵: رمضان کے روزے رکھنا ۲۴ مندرجہ بالا تراجم سے ظاہر ہے کہ اگر ان تراجم کو قرآن کریم کی آیات اور احادیث سے آزاد ہو کر پڑھا جائے تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ گویا یہ کسی دوسری زبان کی تحریر کا ترجمہ نہیں بلکہ مستقل عبارتیں ہیں۔