حیات بشیر — Page 416
416 آپ اپنے میاں اور والدین کی پورے خلوص سے خدمت اور اطاعت کریں اور مرکز کا بہترین نمونہ پیش کریں۔اور مرکزی تعلیم و تربیت سے دوسری احمدی بہنوں کو بھی مستفید کریں۔اور کوشش کریں کہ ہر احمدی گھر احمدیت کا اعلیٰ نمونہ ہو اور مجسم تبلیغ۔اللہ تعالیٰ توفیق دے اور نیکیوں پر عمل کرنے اور پھیلانے کی توفیق بخشے۔والسلام مرزا بشیر احمد ۶۰-۵-۱۹ پھر ایک دوسرے خط میں آپ نے تحریر فرمایا: وو لجنہ کا کام بڑا بابرکت ہے آپ اس کی طرف مسلسل توجہ دیں انشاء اللہ جماعت کے لئے برکت کا موجب اور آپ کے لئے ثواب کا موجب ہو گا۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور خدمت کی بیش از بیش توفیق دے۔“ ۲۳ پھر ایک مرتبہ آپ نے لکھا: آپ کو چاہئے کہ وہاں کی لجنہ میں خوب سرگرمی اور دلچسپی سے حصہ لیں۔اور عورتوں اور بچوں کی تربیت کی طرف خاص خیال رکھیں۔الہی جماعتوں کی ترقی میں عورتوں اور بچوں کی تربیت کو خاص مقام حاصل ہے۔اور اس سے آپ کی زندگی میں بیش از بیش برکت حاصل ہوگی۔“ ۲۴ عزیزہ موصوفہ نے مشرقی افریقہ سے زجاجہ نام ایک پرچہ بچوں کی تربیت کے لئے نکالا تھا۔ایک مرتبہ ان کی فرمائش پر حضرت میاں صاحب نے اس پرچہ کے متعلق تحریر فرمایا: زجاجہ کا پرچہ ملا۔جزاکم اللہ۔ابھی ابتدا ہے لیکن اس میں بچوں کے لئے دلچپسی پیدا کرنے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کی کوششوں کو بر لائے۔اور آپ کے رسالہ کو بچوں کے لئے مفید سے مفید تر بنائے۔“ ۲۵ آپ کے خطوط کو اگر غور سے پڑھا جائے تو ہر خط اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ آپ کا مطمح نظر ہمیشہ جماعت کی تعلیم و تربیت ہوا کرتا تھا۔خط کے ضروری اندراجات کا جواب دینے کے بعد آپ موقعہ کے مناسب مکتوب الیہ کو ضرور ہی کوئی نہ کوئی عمدہ نصیحت فرما دیا کرتے تھے۔محترم پروفیسر بشارت الرحمان صاحب ایم۔اے کا بیان ہے کہ ایک دفعہ تعلیم الا سلام کا لج کے رسالہ ”المنار میں بعض خامیوں اور لغزشون کی بنا پر حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے متعلقہ پروفیسر صاحبان کو زبردست تنبیہ کی جس کی بنا پر ان