حیات بشیر

by Other Authors

Page 403 of 568

حیات بشیر — Page 403

403 اور محبت سے اندرونی کمرہ سے باہر بیٹھک میں تشریف لائے اور خط کے حاشیہ پر اسی وقت اپنے دست مبارک سے تحریر فرمایا: عزیز مکرم السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ بہت خوشی ہوئی اللہ تعالیٰ آپ کی نمایاں کامیابی بہت مبارک کرے اور دین و دنیا میں ترقی دے اور آپکا حافظ و ناصر ہو۔اپنے والدین کو بھی میری مبارکباد پہنچا دیں۔والسلام مرزا بشیر احمد ۶۲-۸-۱۱۲۹ اس واقعہ سے ظاہر ہے کہ آپ کو طلباء کی شاندار کامیابی پر بہت ہی خوشی حاصل ہوا کرتی تھی اور آپ انہیں اپنی دعاؤں سے بھی نوازا کرتے تھے۔احمدی لڑکیوں کی تعلیم احمدی لڑکیوں کے لئے بالعموم آپ کالج کی تعلیم پسند نہیں فرماتے تھے۔فرمایا کرتے تھے کہ لڑکیوں کے لئے میٹرک تک تعلیم کافی ہوتی ہے۔چنانچہ محترمہ نظیر بیگم صاحبہ اہلیہ محترمہ مولوی عبد الرحمن صاحب انور پرائیویٹ سیکرٹری فرماتی ہیں : ایک مرتبہ جب میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی تو دیکھا کہ تقریباً پون گھنٹہ سے ایک عورت کی باتیں آپ نہایت خاموشی سے سنتے رہے۔بالآخر مجھے مخاطب کر کے فرمایا ”لڑکیوں کو تعلیم میٹرک تک ہی دلانی چاہیے۔اس کے بعد گھر کا سلیقہ، بال بچوں کی طرف دھیان دلانا چاہیے اور ان امور سے واقف کرانا چاہیے۔سوائے امراء کی بچیوں کے یا جن لڑکیوں کے ذہن خاص طور پر اچھے ہوں اور وہ تعلیم کا خاص شوق 66 رکھتی ہوں۔“ ۱۲ جامعہ احمدیہ کے طلباء کی علمی ترقی کا خیال حضرت میاں صاحب جامعہ احمدیہ کے طلبا کی علمی ترقی کا بھی خاص خیال رکھتے تھے اور ان کی ہر ممکن حوصلہ افزائی فرمایا کرتے تھے۔مکرم محمد اکبر صاحب افضل مربی سلسلہ عالیہ احمد یہ لکھتے ہیں : خاکسار نے غالباً ۱۹۵۵ء میں مسجد مبارک ربوہ میں لاوڈ سپیکر پر اذان کہنی شروع کی۔اس وقت میں جامعتہ المبشرین کی شاہد کلاس کا طالب علم تھا۔حضرت قمر الانبیاء