حیات بشیر

by Other Authors

Page 378 of 568

حیات بشیر — Page 378

378 پیار۔اللہ تعالیٰ سب کا حافظ و ناصر ہو۔والسلام مرزا بشیر احمد ۴۷-۹-۱۵ 66 ڈیڑھ بجے شب ۵۰ ذیل کے دو خط جو پہلے خط کی طرح ہی اہمیت رکھتے ہیں۔حضرت میاں صاحب نے محترم جناب شیخ محمد احمد صاحب مظہر امیر جماعت احمدیہ لائکپور خلف الرشید حضرت منشی ظفر احمد صاحب رضی اللہ عنہ کپور تھلوی کے نام ۱۹۵۷ء میں تحریر فرمائے تھے۔ان کا ایک ایک لفظ پوری توجہ ۶۲ سے پڑھنے کے قابل ہے۔" اخویم شیخ محمد احمد صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کل کسی نے ملک صلاح الدین صاحب کا مرتب کرده رساله اصحاب احمد جلد چہارم لا کر دیا جس میں آپ کے والد محترم حضرت منشی ظفر احمد صاحب مرحوم رضی اللہ عنہ کے حالات اور روایات وغیرہ درج ہیں۔رات بہت دیر تک پڑھتا رہا۔کیا بتاؤں کہ دل پر کیا گذری۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا زمانہ اور ان بزرگوں کی صحبت اور اخلاص اور عقیدت اور ازدیاد ایمان کو یاد کر کے رویا اور بہت رویا۔اور حضرت منشی صاحب مرحوم کے لئے بہت دعا کی اور آپ کے لئے بھی دعا کی۔حضرت منشی اروڑ اصاحب بھی بہت یاد آئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے کیسے کیسے در بے بہا عطا کئے تھے اب تو صف اول کے یہ بزرگ بہت ہی تھوڑے رہ گئے۔حضرت عرفانی بھی گذر گئے۔انالله وانا اليه راجعون وكل من عليها فان ويبقى وجه ربک ذوالجلال والاکرام اللہ تعالیٰ آں عزیز کی عمر میں برکت دے اور آپ کو اور آپ کی اولاد کو بہترین حسنات سے نوازے اور دین و دنیا میں حافظ و ناصر ہو۔آمین مرزا بشیر احمد ربوه ۵۷-۱۲-۸ ۶۳ فقط والسلام اللہ تعالیٰ اس مجموعہ کی آپ کو اور ملک صلاح الدین صاحب کو جزائے خیر دے۔اس قسم کے لٹریچر کی بہت ضرورت ہے۔“ بسم اللہ الرحمن الرحیم عزیزم مکرم شیخ محمد احمد صاحب محمده ونصلى على رسوله الكريم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا خط محرره ۵۷-۱۲-۱۷ موصول ہوا۔الحمد للہ کہ اصحاب احمد جلد چہارم کے متعلق آپ کو میرے تاثرات والا خط مل گیا تھا۔مجھے اس کی خوبیوں کی طرف نگاہ