حیات بشیر

by Other Authors

Page 373 of 568

حیات بشیر — Page 373

373 خدا کے محبوب کی زمین ہے۔جس میں صحابہ جیسی مقدس جماعت نے جنم لے کر دنیا کو نورو برکت سے بھر دیا اور رات کی تاریکی کو دن کی روشنی سے بدل دیا۔صلى الله م:۔پہلی نظر میں جو آپ کی بیت اللہ پر پڑے اس میں ذکر الہی کو بلند کرتے ہوئے یہ عرض کریں کہ اے ارض حرم اور اے بیت عتیق میں تجھے خدا کے عاجز بندے اور مسیح موعود کے ایک نالائق فرزند بشیر احمد کا سلام اور دعائیں پہنچاتا ہوں۔خدا کا یہ عاجز بندہ اپنی بے شمار کمزوریوں کے باوجود اپنے خالق ومالک اور حضرت خاتم النبیین ے اور اس زمانہ میں رسول پاک کے نائب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ شدید محبت اور عقیدت رکھتا ہے۔سو اے آسمانی آقا! میں تیرے اس بندے کی طرف سے عرض کرتا ہوں کہ تو اس کی کمزوریوں سے در گزر فرما اور اس کا انجام بخیر کر اور قیامت کے دن اسے اس گروہ میں شامل فرما جو تیرے حبیب کی بشارت کے مطابق حساب کتاب کے بغیر بخشش پائے گا۔اور تیری رضا کا وارث بنے گا اور تو اسے اور اس کی نسل کو ہمیشہ اپنے فضل و رحمت کے سایہ میں رکھ۔۵:- جماعتی دعاؤں میں سورۃ فاتحہ اور درود کے علاوہ اسلام اور احمدیت کی ترقی کے لئے بہت دعا کریں۔حضرت صاحب کی صحت کے لئے اور خاندان حضرت مسیح موعود کے لئے اور ام مظفر کے لئے اور عزیز مظفر احمد کی اولاد کے لئے اور میری جملہ اولاد کے لئے اور مرکزی کارکنوں کے لئے اور جماعت کے مبلغین کے لئے اور درویشوں کے لئے اور ربوہ اور قادیان کے لئے اور جماعت کے امراء کے لئے اور حضرت مسیح موعود کے صحابہ کے لئے اور تمام جماعت کے لئے سارے سفر کے دوران میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں درد وسوز کے ساتھ دعائیں کریں۔: مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عرب قوم اور عالم اسلام کے لئے بھی خاص طور پر دعا کریں کیونکہ ان کے ذریعہ ہمیں اسلام کا ابتدائی نور پہنچا ہے اور یہ بھی دعا کریں اللہ تعالی اسلام اور مسلمانوں کو کمزوری کی حالت سے نکال کر پھر طاقت اور غلبہ اور روحانی نور کا جلوہ عطا کرے۔ے:۔جب آنحضرت علی کے مزار کی زیارت حاصل ہو تو اس عاجز کا محبت بھرا سلام پہنچا ئیں اور حضور کے مزار مبارک کے سامنے کھڑے ہو کر وہ سب دعائیں