حیات بشیر

by Other Authors

Page 353 of 568

حیات بشیر — Page 353

353 حضرت میاں صاحب نے تحریر فرمایا کہ - ۲۷ قرآن فرماتا ہے لاتینسو امن روح الله - اپنی طرف سے ظاہر کوشش جاری رکھیں اور مایوس نہ ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔“ ۲۴ مکرم محمد علی صاحب گلبرگ لاہور نے اپنے خط مؤرخہ ۶۱-۵-۲۱ میں تحریر کیا کہ اگر عید اور جمعہ ایک ہی دن ہوں تو اس صورت میں کیا کرنا چاہیے۔اس خط کے جواب میں آپ نے تحریر فرمایا کہ: - ۲۸ ”میری ذاتی رائے یہی ہے کہ اگر عید اور جمعہ جمع ہو جائیں تو دونوں پڑھنی چاہئیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ذاتی اسوہ بھی یہی تھا۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے ایک دفعہ جمعہ ترک کرنے کی اجازت دی تھی ( کیونکہ بعض حدیثوں میں اس قسم کا ذکر آتا ہے مگر حضور کے زمانہ میں کثرت کے ساتھ عید اور جمعہ دونوں پڑھے گئے اور اس دفعہ بھی حضور نے یہی ارشاد فرمایا کہ دونوں پڑھے جائیں۔“ ۲۵۔مکرم نیاز احمد صاحب نے اپنے خط مؤرخہ ۶۱-۵-۱۳ میں دریافت کیا کہ کیا اسلام کسی صورت میں جھوٹ بولنے کی اجازت دیتا ہے؟ اس خط کے جواب میں آپ نے تحریر فرمایا کہ اسلام جھوٹ کا سخت دشمن ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جھوٹ کو تیسرے درجہ کا بھاری گناہ شمار کیا ہے۔اس کے متعلق آپ میرا رسالہ ”چالیس جواہر پارے“ اور دوسرا رسالہ ”اچھی مائیں مطالعہ فرمائیں البتہ جنگ وغیرہ کے حالات میں جہاں راز داری انتہائی طور پر ضروری ہوتی ہے وہاں اسلام نے اس قسم کی اجازت دی ہے کہ دشمن سے پردہ رکھنے کی غرض سے اپنی نقل و حرکت کے متعلق محتاط الفاظ بیان کر دیے جائیں مثلاً اگر انسان دور سے آرہا ہو تو رستے کے کسی قریب مقام کا نام لے دیا جائے یا روٹھے ہوئے میاں بیوی میں صلح کرانے کے لئے مناسب الفاظ ایک دوسرے کو خوش کرنے کے لئے کہہ دیے جائیں۔اللہ تعالیٰ آپ کی آنکھوں کو شفا دے۔میں بیمار ہوں۔اس وقت زیادہ نہیں لکھ سکتا۔۲۶ -۲۹ مکرم سردار امیر محمد خاں صاحب سکنہ کوٹ قیصرانی ضلع ڈیرہ غازیخاں نے اپنے خط میں لکھا کہ ان کے ایک احمدی دوست نے ان کے متعلق ایک منذر خواب دیکھا ہے جس کے متعلق دعا فرمائی جاوے۔جس کے جواب میں حضرت میاں صاحب نے تحریر فرمایا کہ