حیات بشیر

by Other Authors

Page 334 of 568

حیات بشیر — Page 334

334 کریں تو بہت حد تک ان مشکلات کا ازالہ ہو سکتا ہے۔آپ نے سینما بینی کے بڑھتے ہوئے رجحانات کو ختم کرنے کے لئے بار بار جماعتوں میں تحریک فرمائی۔کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں ورنہ نوجوانوں کی تربیت پر اس کا بہت بُرا اثر پڑے گا۔جماعت کی اقتصادی ترقی کے لئے آپ نے زرعی، تجارتی اور صنعتی امور سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی ایک کمیٹی مقرر فرمائی جو ایسی تجاویز جماعت کے سامنے پیش کرے گی جن پر عمل کرنے کے نتیجہ میں جماعت اقتصادی لحاظ سے ترقی کر جائے گی۔آپ نے ربوہ میں ایک دار الیتامی قائم کرنے کا بھی فیصلہ فرمایا تا جماعت کے وہ بچے جو روشن دماغ تو ہیں لیکن اخراجات نہ ہونے کی وجہ سے اپنی تعلیم کو جاری نہیں رکھ سکتے۔اُن کی تعلیم و تربیت کا انتظام کیا جائے۔اسی طرح کے اور بہت سے مفید فیصلے آپ نے کئے اور پھر پوری پوری کوشش کی کہ جماعتیں ان پر عمل پیرا ہوں تا ان سے عملی رنگ میں فائدہ اُٹھایا جاسکے۔اور اللہ تعالیٰ کا ہزار ہزار احسان ہے کہ ان فیصلہ جات پر عمل کرنے کے نتیجہ میں جماعت میں خاصی بیداری پائی جاتی اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ مفید کام جو حضرت میاں صاحب کے زمانہ میں جاری ہوا تھا بعد میں بھی کماحقہ جاری رہے اور اس ضرورت کو پورا کرتا رہے جسے مد نظر رکھ کر نگران بورڈ کا قیام عمل میں آیا تھا۔ہے۔سلسلہ کے کارکنوں میں اولوالامر کی اطاعت کا جذبہ پیدا کرنے کی کوشش آپ نے سلسلہ کے کارکنوں میں ایسی روح پیدا کرنے کی کوشش کی کہ وہ اولوالامر کی اطاعت کو ایک ثواب کا کام سمجھ کر فرض قرار دے لیں اور افسروں کو سمجھایا کہ وہ اپنے ماتحتوں پر سختی کرنے سے اجتناب کیا کریں اور درحقیقت اسلامی تعلیم کا منشاء بھی یہی ہے کہ ماتحت عملہ کو اپنے اندر یہ یہ شعور پیدا کرنا چاہیے کہ وہ اپنے افسران کی کما حقہ اطاعت کریں اور افسروں کو یہ چاہیے کہ ہے۔وہ ماتحتوں کو اپنا بھائی سمجھ کر ان سے تعاون کی اپیل کریں۔اگر ہر فریق یہی سمجھے کہ اس نے اسلامی معاشرے کی رُوح کو زندہ کرنا ہے تو سلسلہ کا کام بڑی کامیابی کے ساتھ چل سکتا محترم مولوی محمد منور صاحب فاضل انچارج مبلغ ٹانگانیکا مشرقی افریقہ کا بیان ہے کہ دومئی 11ء میں جب مرکز نے خاکسار کو ٹانگا نیکا مشن کا انچارج مقرر کیا تو اپنی