حیات بشیر

by Other Authors

Page 25 of 568

حیات بشیر — Page 25

25 جناب: وو کے متعلق چوہدری اسد اللہ خان صاحب امیر جماعت احمدیہ لاہور کی رائے (اپنی طرز کی انوکھی تصنیف ہے) بسم الله الرحمن الرحيم مکرمی محترمی شیخ عبد القادر صاحب سلمکم اللہ تعالیٰ بفضلہ السلام عليكم ورحمة اللہ وبرکاتہ: آپ کی پہلی دو تصانیف حیات طیبہ“ اور ”حیات نور“ سے خاکسار نے اور جماعت میں شامل اور غیر از جماعت افراد نے بھی نہایت درجہ استفادہ کیا اور برکت حاصل کی۔اللہ تعالیٰ آپ کو غایت درجہ جزائے خیر عطا فرمائے کہ آپ نے ایسے ذکر خیر کو عام کیا جس کی بہت ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔اب آپ کی حالیہ تصنیف ”حیا ة بشیر“ کا مسودہ کسی کسی جگہ سے دیکھا ہے۔دل تو چاہتا ہے کہ جب تک پورا پڑھ نہ لوں واپس نہ دوں۔لیکن یہ دوسرے احباب کو کافی دنوں تک ایک نہایت ہی قیمتی اور ایمان افروز تصنیف سے محروم کرنے کے مترادف ہوگا۔اس لئے واپس کر رہا ہوں۔آپ نے دس ابواب میں حضرت میاں صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زندگی اوصاف حمیدہ اور اخلاق فاضلہ کا اصل اور نچوڑ جمع فرما دیا ہے اور آں موصوف نے خدمت دین میں جو کار ہائے نمایاں انجام دیے ان کی بھی ایک تصویر پیش کر دی ہے۔عنوانات سے ہی ظاہر ہے کہ کتاب جامع ہے اور جو کوئی بھی اسکا مطالعہ اس نظر سے کریگا کہ وہ معلوم کر سکے کہ ایک سچے اور پکے مسلمان کی زندگی کیسی ہونی چاہیے وہ ضرور بالضرور دامن مراد گوہر مقصود سے بھر لے گا۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس نئی تصنیف پر بھی اجر عظیم عطا فرمائے آمین اور تمام محبانِ اسلام کو عموماً اور ہماری جماعت کے احباب و مستورات کو خصوصاً اس نہایت ہی مبارک سوانح حیات سے صحیح فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔اپنی طرز کی انوکھی تصنیف ہے۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔ایک جلد کی قیمت ارسال کر رہا ہوں۔والسلام خاکسار اسد اللہ خان ۶۴-۱۰-۲