حیات بشیر

by Other Authors

Page 240 of 568

حیات بشیر — Page 240

240 دین ودنیا کے حسنات سے نوازے۔بنگال کے ایک دوست کی یہ رویا کہ حضرت امیر المؤمنین نے خواب میں یہ فرمایا کہ میں اپنے دو آدمی بھجوا رہا ہوں۔بہت مبارک ہے۔یہ مبارک ہے جماعت بنگال کے لئے کیونکہ اس میں ان کے لئے بشارت ہے کہ آپ دونوں حقیقی رنگ میں حضرت امیر المؤمنین خلیفہ اسیح کے نمائندہ ہیں اور یہ مبارک ہے خود آپ کے لئے بھی کہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے اس برکت سے نوازا ہے۔سو آپ اپنے بقیہ دورہ کو خاص کوشش اور بڑی دعاؤں کے ساتھ تکمیل تک پہنچائیں تا کہ آپ کا یہ دورہ بنگال کے دوستوں کے لئے حقیقی معنوں میں ایک نعمت بن جائے۔بنگال کے لوگوں کو کہیں کہ خدا کے فضل سے سلسلہ کا کافی لٹریچر موجود ہے۔اس کا بنگالی زبان میں ترجمہ کر کے شائع کریں۔اگر بڑی کتابوں کے شائع کرنے کی فی الحال توفیق نہ ہو تو چھوٹے چھوٹے رسالوں کو شائع کریں۔ان میں میرا ایک رسالہ جماعتی تربیت اور اس کے اصول بھی ہے اور دو بڑی مفید تقریریں کوئٹہ اور سیالکوٹ میں کی ہوئی حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ کی بھی ہیں۔اسی طرح اور بہت سا چھوٹا چھوٹا لٹریچر ہے۔میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب کشتی نوح کا بھی خلاصہ نکالا ہوا ہے جو ”ہماری تعلیم کے نام سے چھپ چکا ہے وہ ایک بڑا رُوحانی خزانہ ہے۔جہاں جہاں جماعت تو ہو مگر جماعت کی کوئی اپنی مسجد نہ ہو وہاں مسجد بنانے کی بھی تحریک کریں تا کہ ہر جماعت کا ایک روحانی مرکز قائم ہو جائے۔مسجدوں کے بنانے میں تکلفات کی ضرورت نہیں حسب توفیق سادہ سی مسجد اپنی ضرورت کے مطابق بنا لی جائے۔نیز یہ بھی تحریک کریں کہ جس طرح مغربی پاکستان میں خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کے اجتماع ہوتے رہتے ہیں۔اور تربیتی کورس بھی منعقد کئے جاتے ہیں۔اسی طرح بنگال میں بھی انتظام ہونا چاہیے۔آپ نے جو اس شکایت کے متعلق لکھا ہے کہ بنگال میں بعض عہد یداروں کے انتخاب میں دیر ہو رہی ہے اس کے متعلق ان کو کہیں کہ ناظر صاحب اعلیٰ صدر