حیات بشیر

by Other Authors

Page 213 of 568

حیات بشیر — Page 213

213 ہوں کہ مجھے عذاب سے بچانا۔محترم شیخ محمد اسمعیل صاحب پانی پتی کا بیان ہے کہ: ایک مرتبہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایده الله بنصرہ العزیز شاید ڈلہوزی تشریف لے جا رہے تھے۔اور احباب جماعت قادیان میں مسجد مبارک کے نیچے سڑک پر ملاقات اور مصافحہ کے انتظار میں مختلف لائنوں میں کھڑے تھے۔درمیان میں مسجد مبارک کی سیڑھیوں کے نیچے لیٹر بکس کے پاس کار حضور کو لے جانے کے لئے کھڑی تھی۔حضور کو مسجد مبارک کی کھڑکی میں سے آکر اور سیڑھیوں میں سے اتر کر کار میں سوار ہونا تھا۔اتنے میں حضور کے تشریف لانے سے پہلے حضرت میاں صاحب مسجد مبارک کی سیڑھیوں سے اُتر کر تشریف لائے اور کار کے پاس کھڑے ہوگئے مگر دو منٹ کے بعد آپ نے فرمایا کہ "جب میں سب سے آخر میں آیا ہوں توسب سے آگے کھڑے ہو کر مجھے مصافحہ کرنے کا کیا حق ہے؟“ یہ فرما کر آپ ہجوم کو آہستہ سے ہٹاتے ہوئے سب سے آخری قطار میں میرے پاس آکر کھڑے ہو۔جذبات و احساسات کا خیال دوسروں کے جذبات اور احساسات کا خیال رکھنے کے بارے میں جب ہم آپ کے ے ہو گئے۔اور میں آپ کے اس انکسار کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔،، ۷؎ حالات کا مطالعہ کرتے ہیں۔تو حیران رہ جاتے ہیں۔محترم جناب مرزا عبدالحق صاحب صوبائی امیر و حال صدر نگران بورڈ فرماتے ہیں: وو ایک مرتبہ گورداسپور میں میں اپنے مکان سے باہر نکلا تو حضرت میاں صاحب برآمدے میں ٹہل رہے تھے۔میں نے پوچھا کہ آپ کس وقت تشریف لائے۔فرمانے لگے۔چند منٹ ہی ہوئے ہیں میں نے عرض کیا کہ آپ نے مجھے اندر سے بلا کیوں نہ لیا۔فرمانے لگے۔آپ کو تکلیف ہوتی۔میں اس انتظار میں رہا کہ آپ خود ہی باہر آ جائیں۔۲۸ اسی قسم کے چند واقعات محترم ملک محمد عبداللہ صاحب نے بھی بیان فرمائے ہیں۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں: قادیان کا واقعہ ہے۔محترم صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کی شادی کی تقریب تھی۔بہت سے مہمان شادی سے چند دن پہلے تشریف لائے ہوئے تھے۔اس