حیات بشیر

by Other Authors

Page 141 of 568

حیات بشیر — Page 141

141 صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کی شادی ۱۹ دسمبر ۵۷ء کو حضرت مرزا بشیر احمد صاحب محترم صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کی بارات میں لاہور تشریف لے گئے اور اسی روز شام کو واپس ربوہ پہنچ گئے۔۳۹۴ے حضرت عرفانی صاحب کی وفات دسمبر ۵۷ء میں حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی صاحب کی وفات ہوئی تو حضرت میاں صاحب موصوف نے نوٹ میں لکھا کہ ء میں جب منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی کی وفات ہوئی تو اس وقت میں نے ایک نوٹ لکھا تھا جس کے عنوان میں یہ شعر درج تھا کہ ؎ یاران تیز گام نے محمل کو جا لیا ہم مجو ناله جرس کارواں رہے لیکن اب تو میں ڈرتا ہوں کہ شاید ہم میں سے کئی لوگ محو نالہ بھی نظر نہیں آتے اے اللہ تو رحم کر اور ہمارے نوجوانوں میں وہ رُوح پھونک دے جو ہمیشہ تیرے پاک نبیوں اور رسولوں کے زمانہ میں ایک زبردست انجن کا کام دیا کرتی ہمیں صرف چلنے کی طاقت ہی نہ دے بلکہ پرواز کی قوت عطا کر۔آمیـــــن یــــا ہے اور ارحم الراحمين‘ ۳۹۵۔قرآن کا اول و آخر رمضان المبارک ۵۶-۵۵ء میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے مسجد مبارک ربوہ میں قرآن مجید کا جو درس دیا تھا دسمبر ۵۷ء میں اُسے ”قرآن کا اول و آخر“ کے نام سے ایک رسالہ کی صورت میں شائع کر دیا گیا۔۳۹۶؎ ایک اور عام الحزن ۵۷ء میں چونکہ حضرت مفتی محمد صادق صاحب، حضرت ڈاکٹر سید غلام غوث صاحب، حضرت مولوی احمد علی صاحب بھاگلپوری، حضرت بھائی عبدالرحیم صاحب، حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی، حضرت سیٹھ اسماعیل آدم صاحب، مکرم شیخ عبد الحق صاحب اور مکرم ملک عبدالرحمن صاحب خادم کی وفات ہوئی۔اس لئے حضرت میاں صاحب موصوف نے لکھا کہ ان اموات کی وجہ سے اگر اس سال کو عام الحزن کہا جائے تو بے جانہ ہوگا۔۳۹۷؎